انسانی گوشت کھانے والے دو افراد گرفتار

دونوں نوجوان اس وقت پولیس حراست میں ہیں
انسانی گوشت کھانے والے دو افراد گرفتار

انسانی گوشت کھانے والے دو افراد گرفتار کر لئے گئے

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست اڑیشہ کے ضلع میور بھنج میں دو اشخاص نے شمشان گھاٹ میں پڑی لاش کو جلانے کی بجائے کھانا شروع کر دیا ، دونوں افراد کا کہنا ہے کہ وہ نشے میں تھے اور انہوں نے ناشتہ نہیں کیا ہوا تھا ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے،

بداشائی پولیس سٹیشن کی حدود میں موجود بندھا ساہی گاؤں میں واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقے کے لوگ مشتعل ہو گئے، گاؤں کی 25 سالہ نوجوان مدھسمیتا سنگھ بیمار ہوئی، ہسپتال لے جایا گیا تو اسکی موت ہو گئی، آخری رسومات کے لئے لاش کو شمشان گھاٹ لے جایا گیا، بارش کی وجہ سے لاش پوری طرح جلی نہیں نہیں جس کے بعد لواحقین کو کہا گیا کہ لاش کے ٹکڑے کریں اور اسے کسی برتن میں جلا دیں،باغی ٹی وی کے مطابق لواحقین نے اس کے لئے دو بندوں کو بلایا،جنہوں نے لاش کو جلانے کے لئے ٹکڑے تو کر لئے لیکن ساتھ ہی لاش کے ٹکڑے کھانا شروع کر دیئے، مقامی افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کرنے سے قبل ان پر بہیمانہ تشدد کیا،دونوں نوجوان اس وقت پولیس حراست میں ہیں

پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ وہ نشے میں تھے اور ناشتہ نہیں کیا ہوا تھا، گوشت سامنے آیا تو وہ سمجھے ناشتہ ہے اور ناشتہ سمجھ کر انہوں نے انسانی گوشت کھانا شروع کر دیا،باغی ٹی وی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزمان کی شناخت سندھ من سنگھ اور بھورون سنگھ کے طورپر ہوئی، پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزم نشے میں تھے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے تا ہم پولیس اپنی کاروائی جاری رکھے گی،

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Comments are closed.