نیا پاکستان اورنیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اور نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹس میں 3 ماہ سے 5 سال تک کیلئے سرمایہ کاری پر منافع کی شرح میں ڈیڑھ فیصد تک اضافہ کردیا ہے

اس حوالے سے باضابطہ طور پر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ایکسٹرنل فنانس ونگ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان اور اسلامک سرٹیفکیٹس میں تین ماہ کیلئے ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر7 فیصد کردی گئی ہے۔

جنگوں سے غربت ،افلاس اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا،بلاول

نوٹی فکیشن کے مطابق نیا پاکستان اور اسلامک سرٹیفکیٹس میں 6 ماہ کیلئے ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر7.20 فیصد ، 12 ماہ کیلئے ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر7.50 فیصد ،تین سالکیلئے ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر 8فیصد اور5 سال ماہ کیلئے ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر 8فیصد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیا پاکستان اور اسلامک سرٹیفکیٹس میں پاکستانی کرنسی میں تین ماہ کیلئے دس ہزار روپے کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر15فیصد کردی گئی ہے جبکہ نیا پاکستان اور اسلامک سرٹیفکیٹس میں پاکستانی کرنسی میں چھ ماہ کیلئے دس ہزار روپے کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر 15.25فیصد ، ایک سالکیلئے دس ہزار روپے کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر15.50فیصد، تین سالکیلئے دس ہزار روپے کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر14فیصد اورنیا پاکستان اور اسلامک سرٹیفکیٹس میں5 سال کیلئے دس ہزار روپے سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر13.50فیصد کردی گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ؛ محمود خان اوراپوزیشن لیڈر درانی میں مشاورت کا آج آخری…

علاوہ ازیں نیا پاکستان اور اسلامک سرٹیفکیٹس میں تین ماہ کیلئے ایک ہزار برطانوی پونڈ کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر 5.50فیصد، چھ ماہ کیلئے ایک ہزار برطانوی پونڈ کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر6 فیصد ، ایک سال کیلئے ایک ہزار برطانوی کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر7 فیصد ،تین سال کیلئے ایک ہزار برطانوی کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر7.50 فیصد اور5 سال ماہ کیلئے ایک ہزاربرطانوی پونڈ کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر 7.50فیصد کردی گئی ہے۔

ہم نے آنے کا فیصلہ کیا انہوں نے اجلاس موخر کردیا، شاہ محمود قریشی

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان اور اسلامک سرٹیفکیٹس میں تین ماہ کیلئے ایک ہزار یورو کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر4 فیصد کردی گئی ہے چھ ماہ کیلئے ایک ہزاریورونڈ کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر4.50 فیصد،ایک ہزاریورو کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر5 فیصد،تین سال اور پانچ سال کیلئے ایک ہزار یورو کی سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بڑھا کر6.50 فیصد کردی گئی ہے۔

Comments are closed.