بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ

بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ گاوں روانہ کردیں گئی ہیں، ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا اس حوالہ سے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے
واضح رہے کہ ماہ اکتوبر میں بھارت کا یہ تیسرا ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہے ،18 اکتوبر کو بھارت کا ایک ہیلی تباہ ہوا تھا، حادثے میں دونوں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے بھارتی وزارت ہوا بازی کے مطابق یہ حادثہ بارش اور دھند کے باعث پیش آیا تھا ،رواں ماہ ہی پانچ اکتوبر کو بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے علاقے توانگ میں گر کر تباہ ہوا تھا ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا پائلٹ زخمی ہوا تھا
رواں ماہ 12 اکتوبر کو بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ بھی سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا تھا،طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا بحریہ کا مگ -29 بحریہ کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا لیکن ہوائی پٹی پر واپسی کے دوران اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران
بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک
بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق
قبل ازیں گزشتہ برس 24 دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان میں مِگ 21 طیارہ تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا اور پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا ،21 نومبر کوبھی بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ریاست اروناچل پردیش میں گرکرتباہ ہو گیا تھا ہیلی کاپٹر ہائیولیانگ سے روچھم تک معمول کی پروازکر رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا ،یہ واقعہ سن 2021 میں پیش آنے والے کئی فضائی حادثوں کا تسلسل تھا اورگزشتہ سال بھارتی فوجی ہوا بازی کے لیے مہلک ترین ثابت ہوا-جبکہ ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی ہلاک ہو گئے تھے ان واقعات کے باعث بھارت میں پرانے عسکری ساز و سامان اور بھارتی فوج کو جدید بنانے کے بارے میں پھر سے بحث شروع ہو گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک سال میں مگ 21 کے کئی حادثے رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی حکومت نے مئی 2012 میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ 1971 سے اپریل 2012 تک 482 مگ طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں جن میں 171 پائلٹ، 39 شہری، 8سروس اہلکار اور ایک ہوائی عملے کا شخص ہلاک ہو چکا ہے۔