بھارت، ایک ہی دن میں دو جنگی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر تباہ

heli india

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں طیاروں کی تباہی کا نیا ریکارڈ بن گیا، 2023 کا آغاز بھارت کے لئے برا ثابت ہوا، ماہ جنوری میں ایک ہی روز دو طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے

بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے بھرت پور میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، ہیلی کاپٹر گرنے سے آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل گیا، مقامی لوگ مدد کے لئے پہنچے تاہم دیر ہو چکی تھی، ہیلی کاپٹر نے یوپی کے آگرہ ایئر پورٹ سے پرواز بھری تھی، حادثہ اوچھین میں پیش آیا، قریب ہی آبادی تھی تا ہم خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر آبادی سے دور جا کر گرا، ضلع کلکٹر آلوک رنجن کا کہنا ہے کہ کہ اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ کے لوگ مدد کے لئے پہچ گئے، پائلٹ نے خود کو بچا لیا، ڈی سی آلوک رنجن نے دعویٰ کیا کہ ہیلی میں سوار پائلٹ نے خود کو بچا لیا تھا تا ہم اب وہ کدھر ہے اسکا کچھ نہیں پتہ چل رہا، اسکی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، بھارتی فضائیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں،

قبل ازیں بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے ریاست مدھیہ پردیش میں گر کرتباہ ہوگئے۔بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں سخوئی 30 اور میراج 2000 نے مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے ائیر بیس سے اڑان بھری تھی طیارے صبح ساڑھے پانچ بجے تباہ ہوئے، حادثہ کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو تحقیقات کرے گی کہ طیارے حادثاتی طور پر ٹکرائے یا کیا وجہ بنی،

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

بھارتی ائیر فورس میں حادثے معمول بن گئے ہندوستان کی فضائیہ کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر بُری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ 2023 ہندوستانی فضائیہ کے 2 طیارےSU-30اور معراج ٹکرا گئے۔ دونوں طیارے ایک فضائی مشق کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔ایک پائلٹ ہلاک دوسرازخمی ہوا. ایک اور حادثے میں بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ ہوا.،ایک ہی دن میں بھارتی فضایئہ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ندوستان کی فضائیہ پچھلے کچھ عرصے سے لگاتا ر فضائی حادثوں کا شکارہو رہی ہے۔ اس حوالے سے بہت سارے سوال بھی اُٹھائے جا چکے ہیں۔ مُودی نے بھی 2019 میں یہ کہا تھا کہ اگر رافیل ہو تے تو بالاکوٹ کا نتیجہ مختلف ہو تاجو کہ ہندوستان کی فضائیہ کی کارکردگی پر ایک واضح سوالیہ نشان ہے۔یہ طیارے گوالیار سے اُڑنے کے فوراََ بعد ہی ہوا میں آپس میں ٹکرا گئے اور پہاڑ گڑھ تحصیل جوڑا ضلع مورینا مدیحا پردیش میں گر کر تباہ ہوئے۔

ہیلی کاپٹر بھرت پور کے علاقے میں تباہ ہوا اس سے یہ ثابت ہوا کہ ہندوستان میں اس وقت روس اور فرانسیسی ساختہ equipment ہے جن کا آپس میں communication کا فقدان ہے، جس کے باعث آئے روز ہندوستانی فضائیہ حادثات کا شکار ہو رہی ہے۔اس سے قبل مودی سرکار نے رافیل طیاروں کی خریداری میں کرپشن پر پردہ ڈالا تھا۔ کانگریس کی ترجمان پون کھیرا نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی حکومت نے بھارتی سیکیورٹی کے ساتھ مذاق کیا ہے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔دفاعی سازوسامان کی خرید میں کرپشن مودی سرکار کا نشان بن گیا دو دن قبل اڈانی گروپ اور مودی سرکار گٹھ جوڑ کے حوالے سے کرپشن کے ہو شربا انکشافات کے بعد دفاعی سازوسامان میں بھی کرپشن میں مودی سرکار کسی سے پیچھے نہیں

Comments are closed.