بھارتی فوج کی حکمت عملی تبدیل،پاکستان بارڈرسے چھ ڈویژن ہٹا کر چین کی سرحد پر کی گئیں تعینات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ بارڈر سے بھارتی فوج کی چھ ڈویژن ہٹا کر چین کی سرحد پر تعینات کر دی ہیں
یہ انکشاف بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے کیا، بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین کے ساتھ جاری فوجی تعطل کے درمیان، بھارتی فوج نے لداخ سیکٹر سے اروناچل پردیش میں اپنے چھ ڈویژنوں کے آپریشنل کاموں کو تبدیل کر دیا ہے اور اپنی توجہ پاکستان کے بارڈر سے ہٹا کر چین کی طرف مرکوز کر دی ہے۔
بھارتی فوج اپنی فوج کی تعیناتیوں کا از سر نو جائزہ لے رہی ہے، بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے چین کے ساتھ سرحد پر بھارتی فوج کے دستوں کی صورتحال اور تعیناتی کا جائزہ لیا۔ چین کے ساتھ فوجی تعطل دو سال سے جاری ہے جب چین نے بڑی تعداد میں فوجیوں کو بھارتی پوزیشن پر تعینات کر دیا تھا،
اعلیٰ سرکاری ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ راشٹریہ رائفلز کی ایک ڈویژن کو جموں کشمیر سے ہٹا کر اب اسے مشرقی لداخ سیکٹر میں تعینات کر دیا گیا ہے اور وہ وہاں پہلے سے موجود 3 ڈویژن کے ساتھ رہے گی، ہریانہ میں اسٹرائیک کور کے ایک ڈویژن کو سنٹرل کمان کو دوبارہ سونپا گیا ہے تاکہ وہ سنٹرل سیکٹر پربھی مامور رہے،
بھارتی فوج نے ون اسٹرائیک کور کے دو ڈویژنوں کو اضافی یا ریزرو فورسز کے طور پر لداخ سیکٹر کی دیکھ بھال کے لیے بھی تفویض کیا ہے۔ ون اسٹرائیک کور پہلے مکمل طور پر پاکستان کے بارڈر پر تعینات تھی لیکن اب اس کی توجہ شمالی سرحدوں کی طرف ہو گی۔
17 ماؤنٹین اسٹرائیک کور اب اصل کنٹرول لائن کے ساتھ مشرقی علاقوں کے لیے پوری طرح سے تعینات ہو چکی ہے اسے جھارکھنڈ سے باہر ایک اضافی ڈویژن بھی دیا گیا ہے۔
فوج نے آسام میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ڈویژن کوہٹا دیا ہے اور اسے صرف چین کی سرحد پر تعینات کر دیا ہے،
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی فوج نے چینی افواج کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ وہ اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنے کی کوئی اور یکطرفہ کوشش کبھی نہیں کر پائیں گے کیونکہ بھارت "وہاں پہلے سے کہیں بہترپوزیشن میں ہے،
انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب
افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج
وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان
شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری
بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان
فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع