بھارت، کانگریسی رہنما چدمبرم کے خلاف نئی چارج شیٹ داخل

0
45

سی بی آئی نے آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملے میں بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور کانگریس رہنما پی چدمبرم کے خلاف دہلی کی ایک عدالت میں نئی چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔

سابق بھارتی وزیرداخلہ چدمبرم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کیا کہا

سی بی آئی کی اس نئی چارج شیٹ میں مسٹر چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتک چدمبرم کے علاوہ پیٹر مکھرجی اور اندرانی مکھرجی سمیت 13 دیگر لوگوں کے نام بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں بھارتی سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں پی چدمبرم کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔ جسٹس آر بھانومتی کی صدارت میں بنچ نے درخواست گزار اور مرکزی تفتیشی بیورو کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

بھارت: سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے شائننگ انڈیا کی قلعی کھول دی

مسٹر چدمبرم کی طرف سے سینئروکیل کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے اور سی بی آئی کی طرف سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے دلائل پیش کیے۔ چدمبرم نے ضمانت کی درخواست خارج کیے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

بھارت، عدالت نے کانگریس کے سینئر رہنما کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

واضح‌ رہے کہ سابق ہندوستانی وزیر خزانہ پی چدمبرم میڈیا بدعنوانی معاملے میں 5 ستمبر سے تہاڑ جیل میں قید ہیں، سابق مرکزی وزیر پر متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دور میں اپنے منصب کا غلط استعمال کرنے اور آئی این ایکس میڈیا کو غیرضروری فوائد پہنچانے کا الزام ہے، کانگریس کے سینئر رہنما چدمبرم کو 21 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a reply