بھارتی الیکشن شوبزسے تعلق رکھنے والے کون کون جیتے؟ بڑی خبر آ گئی

0
66

بھارتی الیکشن کے نتائج میں بے جے پی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے بھارتی الیکشن میں شوبز ،اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے حصہ لیا تھا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سات مراحل میں ہونے والے الیکشن کا نتیجہ آج جاری ہوگا، گیارہ اپریل تا انیس مئی جاری رہنے والے بھارتی لوک سبھا الیکشن میں دوہزار سے زائد پارٹیوں نے لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نسشتوں کے لیے آٹھ ہزار کے قریب امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ آج تمام نشستوں کے نتائج آنا شروع ہوئے جس میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کر لی ہے. بھارت میں لوک سبھا انتخابات میں سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز، اسپورٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی قسمت آزمائی اور کامیابی حاصل کی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی شہر وارانسی میں کامیاب ہوئے۔ راہول گاندھی ایک سیٹ سے ہار گئے جبکہ دوسری سے جیت گئے. راہول گاندھی کو سمرتی ایرانی نے مات دے دی البتہ راہول گاندھی کیرالہ کے ضلع ویاناڈ میں جیت گئے۔ سونیا گاندھی کو رائے بریلی میں کامیابی ملی، بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی اور مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والی پراگیہ سنگھ ٹھاکرنے بھوپال میں جیت گئیں۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سرینگرمیں جبکہ حیدرآباد دکن سے اسد اللہ اویسی کامیاب ہوگئے۔ انڈیا کے معروف اداکار شترو گنج سنہا نے کانگریس کے ٹکٹ پر ضلع پٹنا صاحب سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔اداکارہ ہیما مالینی اتر پردیش کے شہر متھورا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار تھیں جنہون نے اپنی نشست پر کامیابی حاصل کی ۔اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے انڈین نیشنل کانگریس کے پلیٹ فارم سے شمالی ممبئی سے اپنی نشست جیت لی ۔بھارتی سیاستدان اور اداکار سنی دیول نےشہرگرداسپورسے الیکشن جیت لیا.سابق کرکٹر اور بی جےپی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنےوالےگوتم گمبھیرنے مشرقی دہلی میں کانگریس کے اروندر سنگھ لولی کوشکست دی ہے .
واضح رہے کہ نتائج آنے کے بعد مودی نے بھارتی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے بھارتی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو ہو گا،جس میں نئی حکومت کی نئی کابینہ کے لئے پرانی کابینہ کو مستعفی ہو نا پڑے گا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اپنا استعفیٰ دیں گے وہ اپنا استعفیٰ بھارتی صدر رامناتھ کووند کو پیش کریں گے .واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو الیکشن میں 340 سیٹیں مل چکی ہیں. کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار تھیں ، اب بی جے پی دوبارہ حکومت بنائے گی

Leave a reply