بھارت میں ایک دن میں کرونا کے 1750 نئے مریض،ہلاکتوں میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس نے سپیڈ پکڑ لی، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 1750 مریض سامنے آئے اسکے باوجود مودی سرکارکہہ رہی ہے کہ بھارت میں مریضوں میں کمی آ رہی ہے
مودی سرکار نے بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے، بھارت میں جمعہ کو کرونا وائرس کے 1750 نئے مریض سامنے آئے جو ابتک کے ایک روز کے سب سے مریض ہیں، بھارت میں مریضوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹر، راجھستان اور گجرات میں مریضوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
بھارت میں مریضوں میں اضافے کے باوجود مودی سرکار کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے،اگر لاک ڈاؤن نہ کرتے تو اب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوتی،بھارتی وزیر لاک ڈاؤن پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں
بھاعت میں مودی نے 24 مارچ کو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جوبعد میں 3 مئی تک بڑھا دیا گیا، اب 3 مئی کے بعد بھی مزید لاک ڈاؤن بڑھائے جانے کا امکان ہے.
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
بھارتی وزیر صحت ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح 3 فیصد ہے اور اس مرض سے صحتیابی کی شرح 20 فیصد ہے ۔








