واقعی بھارت پاکستان کوغیرمستحکم کرنے پرتلا ہوا ہے:اقوام متحدہ کو بھی ماننا پڑگیا

اسلام آباد:واقعی بھارت پاکستان کوغیرمستحکم کرنے پرتلا ہوا ہے:اقوام متحدہ کو بھی ماننا پڑگیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت پر اقوام متحدہ نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کے لیے تیار 27ویں رپورٹ جاری کردی جس میں کہ اقوام متحدہ نے بھارتی حمایت سے دہشتگرد تنظیموں کے نئے اتحاد پر پاکستان کے مؤقف کی توثیق کی ہے یو این نے افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو پاکستان کے لیے لاحق خطرہ تسلیم کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد گروپ تحریک طالبان گزشتہ سال 3ماہ میں 100 سے زائد سرحدپار حملوں میں ملوث رہا، تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے لاحق خطرات سے مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا، ٹی ٹی پی کے منقسم دھڑوں کو بھارت کی حمایت سے افغانستان میں دوبارہ اکٹھا کیا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق 5دہشت گردگروپس نے جولائی اور اگست 2020میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی جن مین شہریار مسعود گروپ، جماعت الاحرار، حزب الاحرار، امجد فاروقی اور عثمان سیف اللہ گروپ (لشکرجھنگوی) بھی شامل ہیں، ٹی ٹی پی میں دیگردہشتگرد گروپوں کی شمولیت سے پاکستان اور خطے کو خطرات میں اضافہ ہوا۔

تحریک طالبان پاکستان جولائی اور اکتوبر2020کےدوران100 سے زائد سرحدپار حملوں کی ذمے دار ہے، ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی تعداد 2500 سے6000 کے درمیان ہے۔ اقوام متحدہ کو جو دوزیئرآئی ایس پی آر کی طرف سے ثبوت کے طورپرپیش کئے گئے اقوام متحدہ نے ان کو درست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارتی مداخلت کے مضبوط ثبوت ہیں

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو مراسلہ پیش کیا تھا جس میں تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار دہشتگرد گروپوں کی پشت پناہی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267ویں سینگشنز کمیٹی نے بھی دونوں دہشتگردگروپوں کی نشاندہی کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.