بھارت 70 سال سے آبی دہشتگردی کر رہا ہے ،منگلا ڈیم اللہ کے فضل سے محفوظ ہے، چئیرمین واپڈا کی منگلا ڈیم پر صحافیوں سے گفتگو

0
53

منگلا: بھارت 70 سال سے آبی دہشتگردی کر رہا ہے ،منگلا ڈیم اللہ کے فضل سے محفوظ ہے، چئیرمین واپڈا کی منگلا ڈیم پر صحافیوں سے گفتگو چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے منگلا ڈیم پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ الحمد للہ آزاد کشمیر میں زلزلہ کے بعد منگلا ڈیم مکمل طور پر محفوظ ہے،

باغی ٹی وی کےمطابق چیئر مین واپڈا نے کہا کہ جس شدت کا زلزلہ آیا، منگلا ڈیم اس سے تین گنا زیادہ آنے والا زلزلہ بھی برداشت کر سکتا ہے، زلزلے کے بعد خودکار نظام کے تحت پاور ہاؤس کے کچھ یونٹس ٹرپ کر گئے تھے، جلد ہی بجلی بحال کر دی گئی ،چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بھی مکمل طور پر محفوظ ہے،

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم 2024 تک مکمل ہو جائے گا، دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر بھی اسی سال شروع کر دی جائے گی بھارت 70 سال سے آبی دہشتگردی کر رہا ہے ، ہمیں اپنے آبی وسائل کو استعمال کرنا ہو گا،

Leave a reply