بھارت کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر پاکستان کا ردعمل بھی آ گیا

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت بارہا ایل او سی کی خلاف ورزیاں کررہا ہے،

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کو مشکلات کا سامناہے،بھارت میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے،بھارت نے اہم کشمیری رہنماوَں سمیت شہریوں کو نظربند کیاہوا ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنارکھا ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر زمین تنگ کردی گئی ہے،بھارت میں اقلیتوں کے خلاف منظم حکمت عملی کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں،بھارتی قیادت اقلیتوں کےخلاف جارحانہ پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے،بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کررہا ہے،آج بھی بھارتی نام نہاد سرچ آپریشن میں کشمیری شہید ہوئے،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےعالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج ایل او سی پرتسلسل سےشہری آبادی کو بھاری اسلحے سےنشانہ بنارہی ہیں، بھارتی افواج نے 17 جون کو نکیال اور باغ سرسیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی،ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ چودھری نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا،کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی،بھارتی فوج کی فائرنگ سےگاؤں رتہ جبراورلیوناخھیترکے4افراد شہید ہو ئے،شہید ہونےوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے،بھارتی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے گولان میں چینی فوجیوں پر حملہ کیا،بھارت خطے میں تمام ہمسایہ ممالک سے الجھ رہا ہے،بھارت کےسلامتی کونسل کیلئے الیکشن پر سوالیہ نشانات ہیں،یواین چارٹرکےتحت سلامتی کونسل کی عالمی امن کی ذمےداری ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام غیرقانونی محاصرے اور انسانی لاک ڈاون کا شکار ہیں،

Leave a reply