بھارت کی صنم فیس بک پر پاکستانی لڑکےکو دل دے بیٹھی،کر لی شادی

0
76
naghma khan

دو بچوں کی ماں بھارتی خاتون پاکستانی لڑکے کو دل دے بیٹھی، فیس بک پر دوستی، آن لائن نکاح کے بعد بھارتی خاتون نے پاکستان آ کر شادی کر لی، والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر بھارتی خاتون واپس بھارت گئی تو پولیس نے کاروائی شروع کر دی

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے کی خاتون نغمہ خان کی 2021 میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران فیس بک پر ایک پاکستانی شہری بشیر سے دوستی ہوئی، دوستی اتنی بڑھی کہ دونوں آپس میں شادی کے لئے رضا مند ہو گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق بشیر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ ایک ہوٹل میں کام کرتا ہے، بشیر نے نغمہ خان سے شادی کے لئے اپنے گھر والوں‌کو راضی کر لیا، نغمہ نے پاکستان جانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئی جس کے بعد دونوں نے آن لائن نکاح کرنے کا فیصلہ کیا،نغمہ نے فروری 2024 میں بشیر سے آن لائن نکاح کیا، جس کے بعد اسے پاکستان کا ویزہ مل گیا، نغمہ پاکستان پہنچی اپنا نام بدل کر صنم رکھا اور 27 مئی کو پاکستانی شہری بشیر سے شادی کرلی اور پاکستان میں ہی رہنے لگی

اسی دوران صنم کی والدہ کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ دوبارہ بھارت پہنچی جس کے بعد پولیس نے اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا کہ وہ پاکستان کیوں گئی تھی،ڈی سی پی امر جادھو کے مطابق خاتون کے دستاویزات کی تصدیق کی جا رہی ہے اگر تحقیقات کے بعد خاتون کو قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی،پولیس کے مطابق صنم پہلے شادی شدہ تھی اور اس کے دو بچے بھی ہیں، صنم نے شوہر سے طلاق لے رکھی ہے.

دوسری جانب صنم خان کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں

 تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا 

بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

Leave a reply