بھارت میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 90 مزید مریض سامنے آ گئے

بھارت میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 90 مزید مریض سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 90 مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 606 ہو گئی

بھارت میں کرونا وائرس سے 10 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 43 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض بہار، کرناٹک، گجرات، پنجاب، دہلی، مغربی بنگال، ہماچل پردیش،مہاراشٹرا میں ہیں،

بھارتی ریاست کیرالا میں صرف 20 منٹ میں ایک شخص سے چار لوگوں کو کرونا وائرس ہوا ہے۔ بھارت میں کرونا وائرس کے کیس مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ کیرالا میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص تین شادیوں، ایک فوتگی اور دیگر عوامی پروگراموں میں شریک ہوا،اس شخص کے ذریعہ پروگراموں میں شریک دوسرے شہریوں کو کرونا وائرس ہوا.بعد ازاں ٹیسٹ کروانے پر بیس شہریوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی

بھارتی ریاست کرناٹک میں کرونا وائیرس کے مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ۔ داونگیرہ میں رکن پارلیمینٹ جی ایم سدیشور کی بیٹی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ رکن پارلیمینٹ کی بیٹی اپنے دو بچوں کے ہمراہ نیو یارک سے دہلی پہنچی تھی اور پھر دہلی سے بذرعہ طیارہ بنگلور پہنچی ، بنگلور ایرپورٹ سے وہ 21 مارچ کو ایک کار کے ذریعہ اپنے والد کے ساتھ اپنے مکان بھیما سندرا بنگلور پہنچی تھیں ۔

رکن پارلیمینٹ سدیشور کا کہنا ہے کہ بیٹی کی واپسی کے وقت کرونا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں اور جتنے بھی لوگ واپس آئے تھے انھیں انکو الگ الگ کمروں میں رکھا گیا تھا.بعد ازاں جب ٹیسٹ کروائے گئے تو بیٹی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی،

دوسری جانب چتر درگاکے ڈپٹی کمشنر ونوتھ پریا رکا کہنا ہے ہمیں اس ضمن میں آگاہ نہیں کیا گیا تھا جب ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تو لیبارٹری نے ہمیں آگاہ کیا جس کے بعد رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا،

قبل ازیں کرونا وائریس کے سبب 10 مارچ کو صدر قاضی گلبرگہ حضرت محمد حسین صدیقی 76 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اب انکی بیٹی اور خاندانی ڈاکٹر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے.

بھارت میں 11 ویں ہلاکت تمل ناڈو میں ہوئی، جہاں 54 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا، اس کا 23 مارچ کو کرونا کا ٹسیٹ مثبت آیا تھا ، بھارتی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 606 ہوگئی ہے۔ جس میں سے 11 کی موت ہوگئی ہے۔

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

،کیرالا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض 95 ریکارڈ کئے گئے ہیں ، مہاراشٹرا 89 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں 24 مارچ سے کرفیو نافذ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے 5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت 183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں

Comments are closed.