بھارت میں ایک اور ٹرین حادثہ

بھارت میں ایک اور ٹرین حادثہ

بھارت میں ایک اور ٹرین حادثہ ہوا ہے، حادثہ اڑیشہ میں ہی ہوا جہاں پہلے تین ٹرینیں ٹکرائیں اور سینکڑوں اموات ہوئیں، اب نیا حادثہ اڑیشہ کے ضلع بارگڑھ میں پیش آیا ہے جہاں میندھا پلی کے مقام پر مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اٹر گئیں، اسکے بعد اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ، بوگیاں پٹڑی سے اترنے کی فوری اطلاع ریلوے حکام کو دی گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق ایسٹ کوسٹ ریلوے کا کہنا ہے کہ ایک پرائیوٹ سیمنٹ فیکٹری کے لئے چلائی گئی مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتری ہیں تا ہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اس مسئلے میں ریلوے کا کوئی کردار نہیں کیونکہ مقامی سیمنٹ فیکٹری اس مال گاڑی کو چلانے کی زمہ دار تھی،

دوسری جانب جمعہ کو اڑیسہ میں ہونیوالے ٹرین حادثہ کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے، بھارتی وزیر ریلوے اشونی نے میڈیا سے بات کی اور اس بات کی اطلاع دی، انکا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جو افراد اس حادثے میں لاپتہ ہوئے جنکی لاشوں کی شناخت نہیں ہوئی، جلد سے جلد اس سارے عمل کو مکمل کرکے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کریں، ہماری زمہ داری ابھی ختم نہیں ہوئی،

اڑیشہ میں ہونیوالے ٹرین حادثے کے بعد بھارت کی اپوزیشن نے وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں جب بھی ٹرین حادثہ ہوا، وزیر ریلوے نے زمہ داری قبول کی اور استعفی دیا ، اب موجودہ وزیر ریلوے کو استعفیٰ دینا چاہئے، ادھو دھڑے گروپ کے رہنما سنجے راوت نے بھی ٹرین حادثے پربھارتی وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے وزیر اعظم کے لئے ایک کھلونا بن گیا ہے وزیر اعظم صرف ہری جھنڈی دکھاتے رہتے ہیں

بھارتی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور مکمل تحقیقات کی جائیں گی، ریسکیو آپریشن میں ایک کوچ سے مسافروں کو نکالنے کے لیے کرین کی ضرورت پڑ سکتی ہے .

سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

Comments are closed.