بھارت میں ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد کی موت ہوئی ہے اور 25 سے زائد زخمی ہیں
مغربی بنگال کے ضلع دارجلنگ میں عید الاضحیٰ کے روز صبح تقریباً 9 بجے ایک مال گاڑی نے کنچن جنگا ایکسپریس ٹرین کو ٹکر مار دی،جس سے مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ایک مسافر بوگی کو کافی نقصان پہنچا ہے، حادثہ میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، پولیس و ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں.دارجلنگ پولیس کے ایڈیشنل ایس پی ابھیشیک رائے کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ رنگاپانی اور نجبار ی کے درمیان پیش آیا، مسافر ٹرین اگرتلہ سے سیالدہ جا رہی تھی،بھارتی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثہ بدقسمتی سے پیش آیا ، امدادی کاروائیاں جاری ہیں،اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں،
ٹرین حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ وہ دارجلنگ ضلع میں ٹرین حادثے کی خبر سے صدمے میں ہیں.
ٹرین حادثے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں وزیر ریلوے نے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہو گی، ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کے اہلخانہ بھی جائے وقوعہ پر اور ہسپتال پہنچ رہے ہیں، مقامی شہری بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں.
داتا دربار کے قریب ہوٹلوں میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے دھندے کا انکشاف
بیوہ عور ت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
مسجد کے محراب میں بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے پر امام مسجد گرفتار
بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ
بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس
اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی
چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی
معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی
ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا