بھارت میں بھی کرونا کے مریضوں میں اضافہ، ایران اور اٹلی میں کتنے بھارتیوں میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟
بھارت میں بھی کرونا کے مریضوں میں اضافہ، ایران اور اٹلی میں کتنے بھارتیوں میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تعداد 161 ہو گئی جبکہ دیگر ممالک میں مقیم 276 بھارتی شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 161 ہو گئی ہے جن میں سے 25 غیر ملکی ہیں، بھارتی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم بھارتی شہری دیگر ممالک میں بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، دیگر ممالک میں 276 شہریوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،جن میں سے ایران میں 255 بھارتیوں میں، یو اے ای میں 12، اٹلی میں 5 شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے. بھارت میں اندرون و بیرون ملک 437 بھارتی شہریوں میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے.
بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد کئی ریاستوں میں حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، کئی ریاستوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، مہاراشتر میں سب سے زیادہ 42 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، دہلی میں 10 مریض ہیں، اترپردیش میں 16، کیرالہ میں 27، کرناٹک میں کرونا کے 11 مریض ہیں،لداخ میں 8، جموں کشمیر میں 3،تلنگانہ میں 6.ٹاملناڈو، آندھرا پردیش، اوڈیشہ، اتراکھنڈ اور پنجاب میں ایک، ایک شہری کرونا کا مریض ہے.
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32 اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے کئی ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 35 ہزار 813 سے بھی تجاوز کرگئی۔خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں