بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس، بھارت میں کتنے مریض ہو گئے؟

0
36

بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس، بھارت میں کتنے مریض ہو گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک اور کرونا وائرس کا مریض سامنے آ گیا جس سے بھارت میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی

بھارتی ریاست جے پور میں کرونا وائرس کا چھٹا مریض سامنے آیا،متاثرہ شخص 69 سالہ اور اٹلی کا شہری ہے. بھارتی وزارت صحت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کرونا وائرس کا ایک کیس نئی دہلی میں سامنے آیا متاثرہ مریض چند روز قبل اٹلی سے ہو کرواپس آیا تھا ،کرونا وائرس کا ایک اور کیس تلنگانا میں سامنے آیا متاثرہ شخص دبئی سے واپس آیا۔

بھارت میں کرونا وائرس کے اب تک 6 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 3 مریضوں کو ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا جب کہ 3 مریض زیر علاج ہیں۔

چین سے آنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا کے 76 ممالک میں پھیل چکا ہے، کرونا وائرس کے 5 کیسز پاکستان میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، خطرناک وائرس سے امریکا میں 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں

چین میں بھی کرونا وائرس کی تباہی جاری ہے،چین میں مزید 31 افراد جان لیوا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے، اٹلی میں اب تک 52 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں ،کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 90,932 ہو گئی جب کہ3119 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے باہر کے ممالک میں تقریباً 40 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے، چین کے اندرچوبیس گھنٹوں کے دوران 31 افراد ہلاک ہوئے۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گی

کرونا وائرس کی تباہی جاری،امریکہ میں ہلاکتیں، چین میں بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، کتنے ممالک میں پہنچ گیا؟

Leave a reply