بھارت میں کرونا کیسز میں کمی نہ آ سکی،نہ آکسیجن،نہ ویکسین،راہول مودی پر برس پڑے

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کیسز میں کمی نہ آ سکی بلکہ بھارت میں کرونا مزید تیزی سے پھیل رہا ہے

بھارت میں کرونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 879 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ بھارت میں مزید 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد کرونا کیسز سامنے آئے ہیں، بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت میں ویکسین کی قلت کے باعث بھارت کے سرکاری پینل نے سفارش کی ہے کہ ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان وقفے کو 12 سے 16 ہفتوں تک بڑھا دیا جائے، سنگین صورت حال پر مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں ہے۔ بھارت کی اپوزیشن جماعت کے رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ آکسیجن ہے اورنہ ویکسین،دوسری جانب مودی سرکار نے ویکیسن کے حوالہ سے اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں

Leave a reply