بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 17 ہو گئیں،27 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، 4 نئے مریضوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 75 نئے مریض سامنے آئے، بھارت کی 27 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا ہے،کورونا وائرس سے سے مہاراشٹر میں چار، گجرات میں تین، کرناٹک میں دو، دہلی، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے جتنے بھی مریضوں کی موت ہوئی ان میں زیادہ تر شوگر، دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشراور دیگر بیماریاں بھی تھیں،

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 808 ہو گئی ہے، ان مریضوں میں 47 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کے 67 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ باقی زیر علاج ہیں

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں 24 مارچ سے کرفیو نافذ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے 5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت 183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں

Shares: