بھارت میں کرونا سے ہوئی 3 ہلاکتیں،مجموعی مریض 84، مشتبہ کیسز کتنے؟

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے ایک اور مریض کی ہلاکت ہوئی ہے جس سے مجموعی طور پر بھارت میں 3 ہلاکتیں ہو گئیں

مہاراشٹر میں 71 سالہ شخص کی کرونا وائرس سے موت ہوئی جو سعودی عرب سے واپس آیا تھا،مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانا کے رہائشی کو ہسپتال داخل کیا گیا تھا تا ہم آج اس کی موت ہو گئی، مہاراشٹر میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے

بھارت میں کرونا وائرس کے دوسرے مریض کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ کرونا وائرس کے کل مریضوں کی مجموعی تعداد 81 ہو گئی ہے

بھارتی وزارت صحت کے مطابق دہلی میں 68 سالہ خاتون کی کرونا وائرس سے موت ہوئی ہے، خاتون دہلی کے علاقہ جنک پوری کی رہائشی تھی.

دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 6 مزید مریض سامنے آئے ہیں جس سے بھارت میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 84 ہو گئی ہے.،دہلی میں اب تک کرونا کے 6 مریض سامنے آ چکے ہیں، اترپردیش میں کرونا کے 10 مریض ہیں،کرناٹک میں چار ، مہاراشٹر میں 11 اور لداخ میں تین کیس سامنے آئے ہیں

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا

بھارت میں کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد مشتبہہ کیسز ہیں جن کی رپورٹس آنا باقی ہیں،بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ بارڈر بند کر دیاہے، مودی سرکار نے قومی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لئے 4 لاکھ لواحقین کو دینے کا اعلان کیا ہے.

Leave a reply