بھارت میں کرونا وائرس ٹرمپ لے کر آیا، بھارتی سیاستدان کا دعویٰ

0
78

بھارت میں کرونا وائرس ٹرمپ لے کر آیا، بھارتی سیاستدان کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاستدان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس ٹرمپ لے کر آیا، ٹرمپ کی بھارت آمد سے قبل کوئی کیس نہیں تھا، اب مودی کیسز کو بڑھا رہے ہیں تا کہ اپنی ناکامیوں کو چھپا سکیں

بھارتی ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے مرکزی رہنما بھگوت سرن گنگوار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے بعد کرونا بھارت میں آیا، جس کے بعد مودی سرکار نے اپنی ناکامیوں کا پلڑا چھپانے کے لئے کرونا کرونا کرنا شروع کر دیا،مودی حکومت کے ایئر پورٹ بند کرنے چاہئے تھے لیکن جان بوجھ کر ایران اور چین سے بندے لائے گئے تا کہ کرونا پھیلے اور مودی سرکار اپنی بدعنوانیوں اور ناکامیوں پر پردہ ڈال سکے

بھارتی سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف کرونا سے لوگ مر رہے ہیں تو مودی سرکار ہوٹلوں میں رات کو "دارو”پی رہی ہے،مودی حکومت اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرے.

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

بھارت میں‌ کرونا وائرس کے چار مزید مریض سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی مریضوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے، بھارت میں کرونا سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مودی سرکار نے تمام تعلیمی اداروں، میوزیم، سینماز، پارکوں کو 31 مارچ تک بند کر دیا ہے ،طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں پر رہیں،

بھارت میں کرونا کے نئے مریض کیرالہ ، اڈیشہ، جموں کشمیر اور لداخ میں سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا کہنا ہے کہ دہلی میں 31 مارچ تک پچاس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، کسی بھی مذہبی، سیاسی تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جاے گی، دہلی میں نائٹ کلب ،تعلیمی ادارے سب بند رہیں گے، شادی کی تقریبات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، کیجریوال نے دہلی کے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی اگر کسی کی طے ہے تو اسے موخر کر دیں یا کم لوگوں کے ساتھ کریں، اگر پچاس یا زیادہ لوگ جمع ہوئے تو کاروائی ہو گی.

کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے بعد بھارت نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گجرات میں آج سے دو ہفتوں کے لئے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ، امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں،اترپردیش نے ریاست کے 11 اضلار میں سینما ہال ،تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں

 

Leave a reply