بھارت،جی 20 سربراہی اجلاس کی تیاریاں،3500 کمرے بک،160 پروازیں منسوخ

بھارتی حکام کے مطابق جی 20 سربراہی اجلاس عالمی رہنماؤں کا اجتماع بنے گا
0
37
g20 india

بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں،جی 20 اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے، اجلاس میں چالیس سے زائد مندوبین شرکت کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے،

جی 20 سربراہی اجلاس رواں برس بھارت میں ہو رہا ہے، دو روزہ اجلاس نو اور دس ستمبر کو نئی دہلی میں ہو گا،اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن، رشی سنک اور ایمانوئل میکرون بھی شرکت کریں گے، اجلاس کے موقع پر دہلی میں آٹھ سے دس ستمبر تک عام تعطیل ہو گی،تمام سرکاری دفاتر اور بینک بند رہیں گے، کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں کو اشوکا، تاج محل، آئی ٹی سی موریا، شنگریلا، لی میریڈین، دی للا، امپیریل وار اوبرائے ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا،امریکی صدر سات ستمبر کو دہلی پہنچیں گے، روسی صدر جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،ترک صدر رجب طیب اردوان بھی بھارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے، سعودی عرب، جاپان، اٹلی، جرمنی، برازیل، انڈونیشیا، ارجنٹائن، میکسیکو سمیت دیگر ممالک کے مندوبین اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں اسپین، متحدہ عرب امارات،عمان ،بنگلہ دیش، نائیجیریا مہمان ممالک کے طور پر شریک ہوں گے،

جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارت میں تقریبا 160 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،اجلاس میں شرکت کے لئے آنیوالے مہمانوں کے لئے دہلی اور گروگرام کے ہوٹلوں میں تقریبا 3500 کمرے بک کروا لئے گئے ہیں، بھارتی حکام کے مطابق جی 20 سربراہی اجلاس عالمی رہنماؤں کا اجتماع بنے گا

جی 20 اجلاس، چینی صدرکی جگہ کون جائے گا بھارت؟
چینی صدر جی 20 اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ انکی نمائندگی چین کے نائب وزیراعظم لی کیونگ کریں گے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی دعوت پر ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی کیونگ نو اور دس ستمبر کو دہلی میں ہونیوالی جی 20 کانفرنس میں شرکت کریں گے،

بھارت کو گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت ملی تھی، نئی دہلی میں نو دس ستمبر کو منعقد ہونے والا 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس سال بھر میں منعقد ہونے والے تمام G20 عمل اور میٹنگوں کا اختتام ہوگا ،اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا،

گروپ آف ٹوئنٹی (G20) میں 19 ممالک شامل ہیں، ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ۔ اور امریکہ اور یورپی یونین،

جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت آنے والے مہمانوں کی سیکورٹی کے لئے بھارت چوکس ہے،ہزاروں کی تعداد میں کیمرے لگا دئے گئے ہیں، کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے، دہلی کے فضائی دفاع کے لیے میزائل بھی لگائے جائیں گے۔ بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی بھی کریں گے، اینٹی ڈرون سسٹم نصب کیا گیا ہے، اجلاس کے دوران ڈرون، پتنگیں اڑانے پر پابندی لگا دی گئی ہے، جہاں مہمان ٹھہریں گے وہان بلٹ بروف شیشے لگائے گئے ہیں، انٹرنیٹ کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی،مہمانوں کے لئے لیفٹ ہینڈ ڈرائیو کاریں منگوائی گئی ہیں جو بلٹ پروف ہیں،سی آر پی ایف کے چارسو پچاس اہلکار ان کاروں میں بطور ڈرائیور ہوں گے،

چینی صدر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مایوسی کا اظہار 

برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے

بھارتی مرکزی بینک کی 18 ممالک کو بھارت کرنسی میں تجارت کی سہولت

پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

Leave a reply