بھارت،تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جانے لگا
بھارت میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے
دہلی کے علاقے جہانگیر پوری میں فرقہ وارانہ تشدد کے نتیجے میں تقریباً نو افراد زخمی ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے ان فسادات کا الزام علاقے کے رہائشی مسلمانوں پر لگا دیا پر تشدد اور دہشت گردی کے واقعات کے بعد سرکاری طور پر مسلمانوں کو سزا دینے کا منصوبہ بنایا گیا مسلمانوں کے علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے نام پر ان گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے
جہانگیر پوری میں بدھ کی صبح مسلمانوں کے گھروں کو تجاوزات کے نام پر مسمار کرنے کے لئے بلڈوزر پہنچ گئے، کارپوریشن کی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری ہمراہ تھی، علاقہ میں 15 سو کے قریب پولیس اہلکار تعینات تھے، جب بلڈوزر چلائے گئے تو علاقہ مکینوں نے روکنے کی کوشش کی تا ہم پولیس نے ان پر تشدد کیا، اس دوران مسلمان چیختے چلاتے رہے لیکن کسی نے انکی ایک نہیں سنی، مودی سرکار اب بھارت میں مسلمانوں کی زمینوں پر بھی قبضے کر رہی ہے، انکے گھروں کو مسمار کر کے انہیں بے دخل کر رہی ہے، حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے تا ہم اس میں کوئی سچائی نہیں، مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،
دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کوئی کاروائی نہ کی جائے سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں سماعت 21 اپریل کو کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایم سی ڈی کی انہدامی کارروائی جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی بلڈوزر کے ذریعہ مسلمانوں کے گھرون کو توڑا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے حکم کو بھی سرکار نے پاؤں تلے روند دیا، افسران کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ابھی تک کوئی تحریری حکم نہیں آیا، جب تحریری حکم آئے گا تو کاروائی روک دیں گے
دہلی کے جہانگیر پوری میں رونما ہونے والے فرقہ وارانہ تصادم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اسے لاء اینڈ آرڈ کی ناکامی قرار دیا ہے اور اس پورے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے مولانا مدنی نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں کو اپنی ذمہ داری ایماندارنہ طور پر ادا کرنی چاہیے اور اصل واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے، نیز ان افراد اور گروہوں کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے جو اشتعال انگیز نعرے لگاتے رہے
بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا
لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی
لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص
کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟
کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت
کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا
وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا،تہلکہ خیز انکشاف
بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی،دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا
مودی سرکار صحافیوں سمیت اہم شخصیات سے جاسوسی کرنے لگی
جاسوسی اوردہشتگردی کیس کے مزید 2 بھارتی قیدی پاکستان نے رہا کر دیئے
واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی فوج میں جاسوسی کی خبریں،تحقیقات کا حکم








