وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا،تہلکہ خیز انکشاف

0
27

وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا،تہلکہ خیز انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کے موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا تھا

بی بی سی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 14ممالک کے حکمرانوں کے نام جاسوسی کےلیے منتخب کئے گئے ،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور فرانسیسی میڈیا گروپ کو50 ہزار نمبروں پر مشتمل ریکارڈ تک رسائی ملی وزیر اعظم عمران خان، فرانسیسی وزیر اعظم ایمانوئل میکرون کے نام شامل تھے، مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم سمیت دنیا بھر کے 14 حکمرانوں کے نمبر شامل تھے،وزیر اعظم عمران خان کا نمبر 2019 میں بھارت نے بطور ’پرسن آف انٹرسٹ‘ منتخب کیا فہرست میں شامل دیگرافراد میں فرانس ،عراق اور جنوبی افریقہ کے صدور شامل تھے،

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی یہ کہ چکے ہیں کہ خبریں آرہی ہیں‌ کہ نوازشریف نےمودی سےمل کر عمران ‏خان کا فون ہیک کرنےکی کوشش کی سب جانتے ہیں نوازشریف کےمودی سےاس وقت تعلقات ‏کیسےتھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہیکنگ کا ‏معاملہ پاناماکیس کی طرح ہے عمران خان کے زیراستعمال فون نمبرکوہیک کرنےکی کوشش کی گئی ‏یہ نہیں کہا جاسکتا کہ عمران خان کا موبائل ہیکنگ میں کامیابی ہوئی، ہیکنگ کےمعاملےکی ابھی ‏زیادہ تفصیلات نہیں آئی ہیں۔

فوادچوہدری کے مطابق کہا جا رہا ہےنوازشریف نےمودی سےمل کر عمران خان کافون ہیک ‏کرنےکی کوشش کی، سب جانتے ہیں نواز شریف کےمودی سےاس وقت تعلقات کیسےتھے اورہم یہ ‏بھی جانتے ہیں اس وقت پاکستان کے بھارت سےتعلقات بہترنہ تھے

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر ‏عمران خان کے خلاف بھی استعمال ہوا ہے، نوازشریف کی حکومت میں سافٹ ویئر عمران خان ‏کےخلاف استعمال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے ‏مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا، اس کے علاوہ نواز ‏حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کےخلاف استعمال ہوا۔

Leave a reply