مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا،پائلٹ کا لائسنس معطل

15 جون کے واقعہ میں کس کی غلطی ہے؟ اس حوالہ سے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے
indigo

مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

واقعہ بھارت میں پیش آیا، احمد آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت ایئر لائن انڈیگو کے ایک مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے جا ٹکرایا،واقعہ 15 جون کو پیش آیا تھا، جس کے بعد ڈی جی سی اے نے کاروائی کی ہے اور انڈیگو کے ایک کپتان کا لائسنس تین ماہ کے لئے معطل کر دیا ہے،

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6 ای 6595 بنگلورو سے احمد آباد پہنچی تھی، طیارے کی جب لینڈنگ ہوئی تو اس دوران جہا ز کا پچھلا حصہ زمین سے جا لگا، واقعہ کے بعد طیارے کو مرمت کے لئے احمد آباد ایئر پورٹ پر ہی روک لیا گیا تھا، انڈیگو نے بھی اس حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،

واضح رہے کہ جہا زوں میں تکینکی خرابیوں کی مسلسل خبریں آ رہی ہیں، ایمرجنسی لینڈنگ بھی ہو رہی ہے ،دوران پروا ز مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں، تا ہم 15 جون کے واقعہ میں کس کی غلطی ہے؟ اس حوالہ سے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

Comments are closed.