بھارت نے ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے شہریوں کو روک دیا

0
215
india

بھارت نے اپنے شہریوں کا ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے روک دیا

ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں اضافے کے امکان کے پیش نظر بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک سفری ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں بھارت کے تمام شہریوں‌کو ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری اگلے احکامات تک ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں،جو لوگ ایران اور اسرائیل میں موجود ہیں وہ خود کو بھارتی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں لائیں اور اپنا اندراج کروائیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ان سے رابطے میں آسانی ہو، ایران اور اسرائیل میں جو شہری ہیں وہ بلا ضروت گھومنے پھرنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں.

گزشتہ دنوں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا تھا ہم نے یکم اپریل 2024 کو شام میں ایرانی سفارتی کمپلیکس پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو بین الاقوامی قانون کے عمومی طور پر قبول شدہ اصولوں کے خلاف ہوں

قبل ازیں ایران کی جانب سے حملے کے خدشے پر امریکا اور روس نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے،امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی،امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو تل ابیب اور یروشلم سے باہر ذاتی سفر سے تا حکمِ ثانی روک دیا گیا ہے،روس نے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل، لبنان اور ملحقہ علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایران پر واضح کیا گیا ہے کہ امریکا شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر ہوئے حملے میں ملوث نہیں ہے، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرائن جین پیئر کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں چاہتا ہے کہ یہ تنازع مزید پھیلے،ایران دمشق حملے کو تنازع بڑھانے یا امریکی تنصیبات پر حملے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرے،

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں چینی، سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے،ترجمان امریکی محکمہِ خا رجہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

 فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

Leave a reply