بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف پاکستانی وزیر خارجہ کے طیارے کو گووا کیلئے فضائی روٹ دے دیا گیا ہے
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی روٹ مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے طیارے کو گووا کیلئے فضائی روٹ دے دیا گیا ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو جمعرات کی صبح 11 بجےخصوصی طیارے سے بھارت روانہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انتظامات مکمل کرلیے، بلاول بھٹو کے دورہ بھارت میں وفد بھی ہمراہ ہوگا، بلاول بھٹو خصوصی طیارےسےکراچی سے بھارتی شہر گووا جائیں گے۔ جبکہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئےکل گووا جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستانی صحافیوں کا وفد بھارت کی ریاست گووا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کی کوریج کے لیے بھارت پہنچ گیا ہے جبکہ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس کل سے گوا میں ہو رہا ہے اور اجلاس میں پاکستان، چین اور روس کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
2011 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ بھارت ہے، پاکستانی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر دو طرفہ مذاکرات کا کسی فریق کی جانب سے کوئی اشارہ نہیں ملا۔








