باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دھماکے کے بعد ہر طرف تباہی مچ گئی
بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد ہر طرف افرا تفری مچ گئی، پولیس اور ریسکیو حکام کی دوڑیں لگ گئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق تمل ناڈو کے ضلع کڈالور کی ایک پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود 7 افراد ہلاک ہو گئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دھماکے میں فیکٹری کا مالک بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ حادثے کے مناظر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حادثہ کتنا خوفناک تھا۔ دھماکے میں کنکریٹ کا بنا ڈھانچہ گر گیا اور لوگ ملبے کے قریب روتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ حادثے کا پتہ چلنے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہو گئی.
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد مارے گئے؟ بڑی خبر
بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا
لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی
لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص
کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟
کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت
کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا
مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی
لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد
مقبوضہ کشمیر، ایک بھارتی فوجی کی خود کشی، دو آپس میں لڑ کر ہلاک
کڈالور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شری ابھینو کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے پاس لائسنس ہے۔ تمام لوگ یہاں کام کرنے والے ہیں۔ تا ہم تحقیقات کی جارہی ہیں ۔یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب ریاستی حکومت نے صنعتوں کو کورونا وائرس کی وبا میں سو فیصد ملازمین کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی ہے۔








