بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ آٹھ دن بعد مل گیا، 13 افراد سوار تھے

0
31

بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے اے این 32 کا ملبہ آٹھ دن بعد مل جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہندوستانی ریاست آسام کے جورہاٹ ہوائی اڈہ سے اڑان بھرنے والے ہندوستانی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے کے کچھ حصوں کا ملبہ اروناچل پردیش کے لیپو شہر میں ملا ہے ۔ یہ جگہ طیارہ کے اڑان والی جگہ سے پندرہ سے بیس کلو میٹر شمال میں ہے اور طیارے کا ملبہ زمین سے 12 ہزار فٹ کی انچائی پر ملا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق تباہ ہونےو الے طیارے کے باقی حصوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ یہ طیارہ تین جون کو آسام کے جورہاٹ سے اڑا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا ۔ طیارہ میں عملہ کے 8 اراکان سمیت 13 افراد سوار تھے ۔ اس سلسلہ میں‌ ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جس علاقہ میں تلاش کی جارہی تھی وہاں آئی اے ایف ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ممکنہ اے این 32 کا ملبہ آج 16 کلو میٹر شمال میں تقریبا 12000 فٹ کی اونچائی پر دیکھا گیا ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے ریٹائرڈ ائیر مارشل پی ایس اہلووالیہ کا کہنا تھا کہ پہاڑیوں اور جنگلات سے بھرا علاقہ ہونے کی وجہ سے طیارہ کا پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے ، اسی وجہ سے اس کو ڈھونڈنے میں آٹھ دن کا وقت لگ گیا ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی طیارے کا ملبہ ملنے کی متصاد اطلاعات میڈیا پر نشر کی جاتی رہی ہیں.

Leave a reply