ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ کشمیر کا حل ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونی چاہئے، ہم اس پر کھڑے رہیں گے ہم اس میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستا ن نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کردیا،مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاوَن کاسلسلہ جاری ہے،غیر ملکی سفیروں کو ایل او سی کادورہ کرایا،بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں 81 روز سے لوگ محصور ہیں ،بھارتی فورسز کےہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 3افرادشہید ہوئے،مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بدستور سنگین ہے،مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہورہے ہیں،

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے گھر مکمل تباہ ہوئے، سفیروں اور میڈیا نے عوام سے بات کی،وہاں کا جائزہ لیا، ہم نے انڈین کو بلا کر کہا تھا کہ کوئی ثبوت ہیں آپ کے آرمی چیف نے شیئرکیا ہے تو ہمارے ساتھ شیئر کریں اور ساتھ چلیں ہم کل صبح تک انتظار کرتے رہے لیکن کوئی جواب نہیں آیا ہماری خواہش تھی کہ الزام لگایا تو اسکا جواب بھی دیا جائے،

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ان سب چیزوں کا ختم ہونا ضروری ہے، اصل مسئلہ کشمیر کا حل ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونی چاہئے، ہم اس پر کھڑے رہیں گے ہم اس میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہے.بھارتی فورسز نے 19 اور 20 اکتوبر کوایل او سی کی خلاف ورزیاں کیں،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے،سفارتی برادری اور صحافیوں کوجوراسیکٹرکادورہ کرایا،جوراسیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی سے کئی دکانیں اور گھر تباہ ہوئے،

ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ کرتاپورراہداری کے معاملے پر پاکستان سنجیدہ ہے،صدر عارف علوی نے جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی،کرتار پورراہداری معاہدے پر کل ہی دستخط کرنے کی کوشش کریں گے، یاتریوں کو 20 ڈالر فیس ادا کرنی ہو گی،

Shares: