بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کرفائرنگ کا نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

0
46

آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کی طرف سے ایل اوسی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ بھارتی فوج نےایل اوسی پرآبادی کوجان بوجھ کرفائرنگ کانشانہ بنایا،

بھارتی فوج کے جرنیل آئی ایس پی آر کی صلاحیتوں کے گیت گانے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سےایل اوسی پرشہری آبادی کونشانہ بنایاگیا، بھارتی فائرنگ سے60سالہ سلامت بی بی اور13سالہ ذیشان ایوب شہید ہوئے، فائرنگ سے2 خواتین سمیت3 شہری زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کوعلاج کے لیےقریبی اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سےبھارتی اشتعال انگیزی کابھرپوراورموثرجواب دیا گیا ہے، نکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت سے شہید ہونے والی خاتون کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے،

گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار حکومت پاکستان کی طرف سے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور خاص طور پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زبردست تقریر پر سخت پریشان ہے اور اس کے بعد سے بھارتی فوج بھی بوکھلاہٹ میں اشتعال انگیزی پر مبنی اقدامات کر رہی ہے، واضح رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے اس سے قبل بھی نہتے شہریوں‌ پر فائرنگ کر کر انہیں شہید کرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھی بدترین مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور پچھلے دو دن میں‌ شہید کئے گئے کشمیری نوجوانوں‌کی تعداد سات ہو گئی ہے، دوسری طرف کشمیریوں کی طرف سے کرفیو کی پابندیوں‌ کو پاؤں تلے روند کر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں،

Leave a reply