بھارتی آرمی چیف کی بڑی دھمکی، کہا کنٹرول لائن کریں گے عبور

0
44

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی دھمکی دے دی۔ آرمی چیف نے ٹائمز آف انڈیا کو ایک انٹرویو میں ”سرجیکل اسٹرائیک “کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تک پیغام واضح طور پہنچایا جا چکا ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

جنرل راوت نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب اگر ایل او سی عبور بھی کرنی پڑی تو ہم گریز نہیں کریں گے۔ خواہ اس کے لیے ہمیں زمینی یا فضائی کوئی بھی طریقہ اختیار کرنا پڑے ۔ راوت کے مطابق اگر پاکستان کی طرف سے ایل او سی پر کوئی دراندازی نہیں ہوتی تو یہ سرحد برقرار رہے گی۔

آرمی چیف نے عمران خان کی اقوام متحدہ والی تقریر پر بھی تنقید کی۔

بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت آپریشن کرسکتی ہے، بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دے دی

واضح رہے کہ یہ بھارتی آرمی چیف کی طر ف سے پہلی بار دھمکی نہیں ہے ۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار ایسے دھمکی آمیز بیانات دے چکے ہیں۔ صرف رواں ماہ کے دوران ہی جنرل راوت سرجیکل اسٹرائیک اور آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

بھارتی فوجی سربراہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے بالاکوٹ میں ’دہشت گرد کیمپوں‘ کو پھر سے کھول دیا ہے۔بھارت نے فروری میں بالاکوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کرکے جہادی کیمپ تباہ کرنے کا دعوی تو کیا لیکن اس کا ایک بھی ثبوت دنیا کے سامنے پیش نہ کر سکا۔ اس کے برعکس پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے۔ ایک پائلٹ ابھی نند ن بھی پاکستان میں گرفتار ہوا۔

اس سے پہلے بھی ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا تھا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ فوجی کارروائی کا فیصلہ سیاسی حکومت نے کرنا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیان دینے میں اکیلے نہیں ہیں۔ بھارتی وزرا ءاور انتہاپسند رہنما بھی پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکی دیتے رہتے ہیں۔

Leave a reply