واشنگٹن: بھارت 5 اگست سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جائے ، دونوں ملک مذاکرات کے ذریعے حل نکالیں ، اطلاعات کے مطابق امریکا نے مسلمان تنظیم کے ایک گروہ کو بتایا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر سمیت دیگر امور پر براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی کونسل آف مسلم آرگنائزیشن (یو ایس سی ایم او) کے وفد نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے امور پاکستان ارون مسنگا سے رواں ہفتے واشنگٹن میں ملاقات کی اور انہیں بھارت کے 5 اگست کے فیصلے پر مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
مسلم تنظیم نے بھارت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ پہلے 5 اگست سے پہلی والی کشمیر کی حیثیت بحال کرے ، انہوں نے امریکا سے جنوبی ایشیا میں 2 جوہری ریاستوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بھی زور دیا۔