بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے تین افراد نے پاکستان پہنچتے ہی سب سے پہلے کیا کام کیا؟ اہم خبر

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جیلوں سے رہائی کے بعد 3 پاکستانی شہری واہگہ بارڈرکے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔بھارت نے تین پاکستانی شہریوں جمیل احمد، عبدالماجد اورمحمدیوسف کورہا کیا ہے۔ جو بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تھے اور ان پر بھارت میں بغیردستاویزات داخلے کا الزام تھا۔ سزائیں مکمل ہونے کے بعد انہیں رہائی ملی ہے۔

بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے تینوں افراد کوپاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ اس موقع پر قیدیوں کے گلے میں ہار ڈالے گئے،رہا ہونے والے افراد نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھا تھا ، بھارت سے پاکستان پہنچنے پر وہ سجدہ ریز ہوئے اور رب کا شکر ادا کیا. تینوں افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے،اس موقع پر سیکورٹی کی بھاری نفری موجود تھی، ضروری دستاویزات کے تبادلے کے بعد رہا ہونے والے افراد کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا، موقع پر موجود میڈیا نے قیدیوں سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اجازت نہیں دی گئی تا ہم ایک قیدی کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،انہیں قید کی الگ اور تشدد کی الگ سزا بھگتنی پڑتی ہے.

وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہا بھارتی جیلوں‌ میں قید پاکستانی بھی رہا کروائیں گے

واضح رہے کہ ھارت کی جیلوں میں کئی ایسے پاکستانی قیدی بھی سزاکاٹ رہے ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں تاہم مختلف قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں پارہی ہے۔مودی سرکار اس حوالہ سے ہٹ دھرمی دکھا رہی ہے پاکستانی قیدیوں کو جان بوجھ کر رہا نہیں کیا جاتا بلکہ زیادہ تر قیدیوں کو شہید کر کے ان کی لاشیں پاکستان بھجوائی جاتی ہیں. ۔ بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 572 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں،

پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدی، عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلواما حملے میں پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا،پاکستان کی کبھی جارحیت کی پالیسی نہیں رہی، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی ماہی گیروں اور قیدیوں کو بازیاب کرانا ہماری ترجیح ہے، ماہی گیروں کی شہریت کا پہلے تعین کرنا پڑتا ہے،ہم نے بھارتی حکومت سے متعلقہ فورمز پرمعاملہ اٹھایا ہے، شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ ہم نے 300 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا،بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلیےابھینندن کو بھی رہا کیا ،ہم نے بھارت پر اخلاقی دباؤ ڈالنے کے لیے بھارتی قیدی رہا کیے

Leave a reply