بھارتی جیلوں سے دو پاکستانی دو سال بعد رہا

0
40

بھارتی جیلوں سے دو پاکستانی دو سال بعد رہا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دو پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا، دونوں قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیا گیا، دونوں قیدی غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے.

بھارت سے رہا ہونے والے دو قیدیوں میں سے ایک کا تعلق لاہور اور ایک کا قصور سے ہے، دو قیدیوں سجاد حیدر اور مبشر بلال کو پاکستانی حکام نے ریسیو کیا.دونوں قیدی بھارت کی جیلوں میں قید تھے جنہیں سزا مکمل کرنے کے بعد رہا کیا گیا،دونوں شہریوں کو دو سال بعد بھارتی جیلوں سے رہائی ملی.

گزشتہ برس 11 دسمبر کو بھی بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا تھا، اس موقع پر قیدیوں کے گلے میں ہار ڈالے گئے،رہا ہونے والے افراد نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھا تھا ، بھارت سے پاکستان پہنچنے پر وہ سجدہ ریز ہوئے اور رب کا شکر ادا کیا. تینوں افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے،اس موقع پر سیکورٹی کی بھاری نفری موجود تھی، ضروری دستاویزات کے تبادلے کے بعد رہا ہونے والے افراد کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا، موقع پر موجود میڈیا نے قیدیوں سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اجازت نہیں دی گئی تا ہم ایک قیدی کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،انہیں قید کی الگ اور تشدد کی الگ سزا بھگتنی پڑتی ہے.

واضح رہے کہ بھارت کی جیلوں میں کئی ایسے پاکستانی قیدی بھی سزاکاٹ رہے ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں تاہم مختلف قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں پارہی ہے۔مودی سرکار اس حوالہ سے ہٹ دھرمی دکھا رہی ہے پاکستانی قیدیوں کو جان بوجھ کر رہا نہیں کیا جاتا بلکہ زیادہ تر قیدیوں کو شہید کر کے ان کی لاشیں پاکستان بھجوائی جاتی ہیں. ۔ بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 572 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں،

بیرون ممالک مقیم 96 لاکھ پاکستانیوں میں سے10ہزار289 پاکستانی جیلوں میں تاحال قید ہیں، وزارت خارجہ نے تفصیلات قومی اسمبلی  جمع کرادیں،بھارت کی جیلوں میں 572 پاکستانی مختلف کیسز میں قید ہیں، امارات میں 2ہزار 25، برطانیہ میں 300 پاکستانی جیلوں میں ہیں.

سعودی مخالف سرگرمیاں، جیلوں میں 73 پاکستانیوں سمیت 5201 افراد قید

وزارت خارجہ نے قیدیوں کی رہائی کے لیےسفارتخانوں کوسرکلرجاری کردیئے،آسٹریلیا میں250،چین 268اوریونان میں 617 پاکستانی قیدہیں،امریکامیں 109 پاکستانی دہشتگردی اور فراڈ کے کیسز میں قید ہیں،ایران میں غیرقانونی داخلے اور منشیات کے کیسزمیں134پاکستانی جیلوں میں ہیں،

حکومت نے گزشتہ سال4ہزار637پاکستانیوں کوبیرون مالک جیلوں سےرہاکرایا،گزشتہ سال بھارت نے 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا،سعودی عرب نےایک ہزار594،امارات نےایک ہزار873پاکستانیوں کورہاکیا

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

اسرائیل سی تعلقات رکھنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان امت کے اتحاد کے داعی کیسے ہو سکتے ہیں؟

قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 585 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلواما حملے میں پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا،پاکستان کی کبھی جارحیت کی پالیسی نہیں رہی، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی ماہی گیروں اور قیدیوں کو بازیاب کرانا ہماری ترجیح ہے، ماہی گیروں کی شہریت کا پہلے تعین کرنا پڑتا ہے،ہم نے بھارتی حکومت سے متعلقہ فورمز پرمعاملہ اٹھایا ہے، شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ ہم نے 300 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا،بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلیےابھینندن کو بھی رہا کیا ،ہم نے بھارت پر اخلاقی دباؤ ڈالنے کے لیے بھارتی قیدی رہا کیے

Leave a reply