جھوٹی خبریں، من گھڑت پروپیگنڈا اور افواہیں پھیلانے میں ہندوستان پہلے نمبر پر،دنیا میں 18 فیصد جھوٹی خبریں ہندوستان سے پھیلائی جاتی ہیں
حالیہ اسرائیل فلسطین تنازعے میں ہندوستان کی طرف سے اسرائیل کے قتل عام کی حمایت میں حیران کن پروپیگنڈہ کیا گیا،حماس پر بچوں کو اغواء کرنا، سر قلم کرنا، لاشوں کو جلانا اور دیگر پرتشدد کارروائیوں کو بھارتی اکاؤنٹس سے پھیلایا گیا،بھارتی میڈیا نے حماس کے 40 بچوں کو قتل کرنے کی جھوٹی خبر وائرل کی،اسرائیلی فوج نے 40 بچوں کے قتل کی خبر کے بےبنیاد ہونے کی تصدیق کی،الجزیرہ کے مطابق بھارتی میڈیا میں مصر اور اسرائیلی فوجیوں کو حماس کے فوجی بتایا جارہا ہے،رائیٹرز کے مطابق کانسرٹ کی وڈیوز کو حماس کے جشن کے طور پر دکھایا گیا،17 اکتوبر کو اسرائیل کے العہلی عرب ہسپتال پر حملے کو بھی ہندو صحافیوں نے حماس کا حملہ قرار دیا،
بھارتی صحافی یہ بھی کہتے رہے کہ اسرائیل کو چاہیے کہ غزہ کی پٹی سے مسلمانوں کو ختم کردے، اسرائیل اور فلسطین تنازعے کا واحد حل مسلمانوں اور فلسطین کا مکمل خاتمہ ہے،روس یوکرین جنگ میں بھارت نے ایک وڈیو گیم کلپ دکھا کر جھوٹا پروپیگینڈا کیا،آرما گیم کمپنی اور متعدد ریسرچرز نے تصدیق کی کہ کلپ آرما گیم سے لی گئی ہے،
افغانستان سے امریکی انخلاء کے دوران بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا کہ سرینا ہوٹل کابل کی پانچویں منزل پر آئی ایس آئی کے لوگ موجود ہیں،اگلے ہی روز پاکستانی صحافی نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ سرینا ہوٹل کابل کی محض دو ہی منازل ہیں
9 مئی کے احتجاج کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان میں خانہ جنگی کا جھوٹا پروپیگینڈا کیا گیا،28 جون کو فرانس کی ایک لائبریری میں ہونے والے حادثے کا الزام بھی بھارتی میڈیا نے مسلمانوں پر لگایا، اور کہا کہ مسلمانوں نے علم سے دشمنی کرتے ہوئے فرانس میں لائبریری اور اندر موجود لاکھوں کتابیں نذر آتش کردیں،حادثے کے دوران صرف لائبریری کے دروازے کو نقصان پہنچا لیکن اندر سب محفوظ ہے، فرانس 24 کا کہنا تھا کہ مسلمانوں سے دشمنی کے باعث بھارتی میڈیا فلموں کے کلپس استعمال کرتے ہوئے فرانس میں فسادات کی جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے،الجزیرہ کے مطابق ہندوستان میں اسلاموفوبیا کی شرح مودی کے دور حکومت میں سنگین حد تک بڑھ چکی ہے، منٹ مرر کے مطابق اسلاموفوبک ٹویٹس کی اکثریت ہندوستان میں سب سے زیادہ نظر آتی ہے،
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہندوستان دنیا میں جھوٹی خبریں پھیلانے میں خطرناک حد تک اضافے کا سبب بن رہا ہے، ہندوستان دنیا میں غلط معلومات پھیلانے کا گڑھ بن چکا ہے، کورونا وائرس کے دوران بھی ہندوستان نے جھوٹی خبریں پھیلا کر دنیا میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی،
ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ