انڈین میڈیا نے اپنی ٹیم کو مروایا، بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے شعیب اختر

0
38

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے گزشتہ روز کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ انڈین میڈیا نے پہلے ہی شور مچا دیا تھا جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم بہت زیادہ پریشر میں آگئی، اصل میں انڈین ٹیم کو انڈین میڈیا نے مروایا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی فتح پر کہا کہ بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے۔

بھارتی ٹیم کے مسلمان فاسٹ باؤلر محمد شامی کے خلاف انڈیا میں جاری نفرت انگیز مہم پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف پہلے ایسی نفرت کبھی نہیں دیکھی، محمد اظہر الدین مسلمان ہونے کے باوجود انڈین ٹیم کے کپتان بنے، شاہ رخ خان بالی ووڈ کے کنگ بنے اور انہوں نے بہت اچھا کام کیا، یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

انہوں نے کہا کہ بھارت کے 90 فیصد لوگ پیار کرنے والے ہیں، صرف 10 فیصد لوگ اور میڈیا کا کچھ حصہ ایسا ہے جو مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کی پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد انتہا پسند بھارتیوں نے انڈین کرکٹر محمد شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا –

پاکستان سے تاریخی شکست کے بعد بھارتی شائقین نے سوشل میڈیا پر اپنے ہی فاسٹ باؤلر محمد شامی کے لیے ہتک آمیز مہم شروع کی،شائقین کی جانب سے محمد شامی کو غدار قرار دیا گیا اور مسلمان ہونے کی بنا پر پاکستان جانے کا طعنہ بھی دیا گیا۔پاکستان سے شکست کے بعد ممکنہ ردعمل کے پیش نظر محمد شامی کے گھر کی سیکیورٹی کو بھی بڑھانا پڑا۔

ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے

محمد شامی کے خلاف ہتک آمیز مہم کو روکنے کے لیے سابق کھلاڑیوں کو سامنے آنا پڑا مگر اس سے بھی بھارتی شائقین کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور محمد شامی کے خلاف غلیظ مہم اب بھی جاری ہے۔محمد شامی نے پاکستان کے خلاف میچ میں تین اعشاریہ پانچ اوورز میں 43 رنز دئیے تھے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے-

سوشل میڈیا پرجہاں محمد شامی کو بھارتیوں کی جانب سے مذہبی منافرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں ان کی حمایت میں نہ کوہلی الیون کا کوئی رکن سامنے آیا اور نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں مداخلت کی –

یوروکپ فائنل میں شکست کے بعد سیاہ فام برطانوی فٹبالرز پر انتہاپسندوں نے تنقید کی تھی تو پوری برطانوی ٹیم اپنے فٹبالرز کے ساتھ کھڑی ہوئی برطانوی وزیراعظم، یوئیفا اور انگلش فٹبال کلب نے بھی تنقید کو مسترد کیا تھا لیکن انتہاپسند مودی سرکار کے راج میں مسلمانوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کے خلاف سب ہی خاموش ہیں-

"ہمیں تم سے پیار ہے” صوفیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

Leave a reply