بھارت میں مسلمانوں کے حق میں ہندو،سکھ اورتمام قومیں نکل رہی ہیں، مشعال ملک

بھارت میں مسلمانوں کے حق میں ہندو،سکھ اورتمام قومیں نکل رہی ہیں، مشعال ملک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں‌ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوسمجھناہےجب مذہب کےنام پرسیاست کرتے ہیں توفسادات ہوتے ہیں،مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکبادپیش کرتی ہوں،ہم ہرسال کوشش کرتےہیں کہ مذہبی بھائی چارے کا پیغام دنیا کودیں،بی جے پی نے بھارت میں منہ کی کھائی ہے،بھارت میں مسلمانوں کے حق میں ہندو،سکھ اورتمام قومیں نکل رہی ہیں،

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قوم یہ سمجھ چکی ہےکہ مسلمانوں کے بعداگلی باری ان کی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں 70سالوں سےظلم اوربربریت چل رہی ہے،پاکستان کے جھنڈےمیں خوبصورتی اقلیتوں سے ہے،مودی سرکارنے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کاامن داؤ پر لگا دیاہے،مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں کےمطابق حل ہوناچاہیے،

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

مشعال ملک نے مزید کہا کہ سالوں سےکشمیریوں کاقتل عام کیاجارہاہے،اب آسام کے مسلمانوں کی شناخت چھینی گئی،پورے بھارت کے مسلمانوں کے خلاف دشمنی کا اعلان کردیا گیا ،بھارت میں اقلتیں غیر محفوظ اور پورا ملک جل رہا ہے،جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دلی میں جو ہوا وہ انتہائی قابل مذمت ہے ،جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دلی میں نہتے طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،

Comments are closed.