بھارت نے پاکستان میں پہلی بار خاتون ناظم الامور تعینات کر دی

جونیئر سفارتکاروں کو ناظم الامور کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے ،
0
52
indian naim

بھارت نے پاکستان میں پہلی بار خاتون ناظم الامور تعینات کر دی ہے
بھارتی خاتون ناظم الامور گیتا سری واستور جلد عہدے کا چارج سنبھال لیں گی، پاکستان اور بھارت کی برطانیہ سے آزادی کے بعد گیتا پہلی خاتون ہیں جو بھارت کی جانب سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات کی گئی ہیں،

پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی وجہ سے کشیدہ رہتے ہیں، پاکستان بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائے بھی سہی تو بھارت کی جانب سے اچھا جواب نہیں آتا بلکہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی دکھاتا ہے اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرتا ہے،پاکستان میں تعینات نئی بھارتی ناظم الامور گیتا سری واستوا 2005 کے بھارتی فارن سروس بیج سے پاس آؤٹ ہیں، انکا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے ہے،وہ چائنی زبان بھی بول لیتی ہیں،

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی دہلی میں اپنے ناظم الامور کو تبدیل کر رہا ہے، دہلی میں اعزاز احمد خان کو واپس بلایا جائے گا اور انکی جگہ سعد وڑائچ بھارت میں پاکستان کے نئے ناظم الامور کا چارج لیں گے ،پاکستان اور بھارت نے متعلقہ سفارتکاروں کو ویزے بھی جاری کر دیے ہیں

پاکستان میں اب سریش کمار بھارتی ناظم الامور ہیں، جن کی مدت ختم ہونے پر گیتا پاکستان آئیں گی اور چارج لیں گی،

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2019 میں ہونے والی کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک میں کوئی بھی فل وقتی ہائی کمشنر موجود نہیں ہے اورجونیئر سفارتکاروں کو ناظم الامور کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے ،

دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

Leave a reply