مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نواکدل علاقے میں نامعلوم افراد نے سی آر پی ایف کے جوانوں پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی مہم شروع کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ابھی تک کسی بھی عسکری تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سرکاری طور پر دھماکے کے بارے میں پوری تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کی تقریر میں کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ طرز کا حملہ کر سکتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
دوسری طرف بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں گاندر بل اور رمبان ضلع میںچھ کشمیری شہریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گاندربل کے علاقے ناراناگ میں سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیں۔ تین نوجوانوں کو جموں کے ضلع رامبن کے باٹوٹ علاقے میں شہید کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر، ریاستی دہشت گردی میں مزید چھ کشمیری شہید