بھارتی سکول ٹیچر کو پاکستانی نوجوان سے دوستی مہنگی پڑ گئی

دوستی محبت میں بدل گئی ،اسکول ٹیچر اپنے نوجوان دوست کو ملنے بھارت سے پاکستان آ رہی تھی کہ راستے میں ہی پکڑ کر دارالامان بھجوا دیا گیا،

اسکول ٹیچر نے گھر سے نکلتے وقت کسی کو بتایا نہیں تھا جس کی وجہ سے اسکے گھر والوں نے اسکے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کروا دیا تھا، روزنامہ جنگ میں خالد محمود خالد کی شائع ہونے والے رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ اسکول ٹیچر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لاہور کے ایک نوجوان سے دوستی کر لی بعد میں یہ دوستی شادی کے عہد وپیماں میں بدل گئی، خاتون نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور تمام دستاویزات پوری کرنے کے بعد پاکستان کا ویزا حاصل کر لیا

14 جون کو مذکورہ خاتون گھر والوں کو بتائے بغیر گھر سے نکل پڑی، گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں درج کروادی جس نے تمام ہوائی اڈوں، ریلوے بکنگ سینٹرز اور بارڈر حکام کو الرٹ کردیا خاتون واہگہ بارڈر پر پاکستان جانے کے لیے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچی توحکام نے اس بارے میں فوری طور پر مدھیہ پردیش پولیس کو آگاہ کردیا جس نے اسے حراست میں لینے کا کہا امیگریشن حکام نے خاتون کو مقامی دارالامان پہنچا دیا جہاں سے اسے گزشتہ روز مدھیہ پردیش پولیس کے حوالے کردیا گیا

دریں اثنا مدھیہ پردیش پولیس واقعہ کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین بھسین کا کہنا ہے کہ خاتون کو پاکستان سے نامعلوم نمبروں سے فون کالز مل رہی تھیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Shares: