بھارتی طیاروں کو گرانا ہماری مسلح افواج کی تیاری کا ثبوت ہے، پاکستان کا مودی کو پیغام

0
36

بھارتی طیاروں کو گرانا ہماری مسلح افواج کی تیاری کا ثبوت ہے، پاکستان کا مودی کو پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج اور عوام کے عزم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔ بالاکوٹ میں بھارتی ایڈونچر کے دوران بھارتی طیاروں کو گرانا ہماری مسلح افواج کی تیاری کا ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ متشدد بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی انتہا پسند بیانیہ سے خطے کے امن واستحکام کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ تاہم کسی بھی جارحانہ اقدام کو ناکام بنانے کے لیے پاک افواج کو کمزور نہ سمجھا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات بی جے پی کی انتہا پسند سوچ کے عکاس ہیں۔ پاکستان ان کے جنگ کو ہوا دینے والے بیان کو مسترد کرتا ہے۔ پاکستانی مسلح افواج اور عوام کے عزم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔ بالاکوٹ میں بھارتی ایڈونچر کے دوران بھارتی طیاروں کو گرانا ہماری مسلح افواج کی تیاری کا ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی کا بیان بھارت کے پاکستان مخالف لاعلاج جنون کو ظاہر کرتا ہے۔ بی جے پی حکومت اندرونی اور بیرون تنقید سے توجہ ہٹانے کے لیے بھونڈی کوششیں کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فوج سات سے 10دن میں پاکستانی فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم نے سرجیکل اسٹرائیکس سے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بنایا۔ دو ایئر سٹرائیکس سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی امن قائم ہوا۔

مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کیخلاف سازشی جنگ چھیڑ رکھی ہے

Leave a reply