سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں تو بھارتی ٹینس ٹیم کیوں‌ نہیں ؟پاکستان نے سخت موقف اپنا لیا

0
53

اسلام آباد :اگر پاکستان ہزاروں سکھ پاکستان آسکتے ہیں تو دیگر بھارتیوں کو کیا ہوتا ہے، بھارت نے ڈیوس ٹیم پاکستان آنے سے روک کر اچھا نہیں کیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ مقابلوں کی پاکستان سے نیوٹرل مقام پر منتقلی کے فیصلے کے خلاف انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے اپیل کردی ہے۔

ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کھیل کی عالمی گورننگ باڈی سے سوال کیا کہ اگر ہزاروں سکھ یاتری پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں تو 10رکنی ٹینس ٹیم کے آنے میں کیا مسئلہ ہے۔

ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ڈیوس کپ کے لیے بھارتی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی 10رکنی ٹیم پاکستان آنے میں کیوں ہچکچا رہی ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن اس فیصلے کے خلاف جمعرات کو اپیل کرے گا جس میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد سمیت دیگر پہلوؤں کا ذکر کیا جائے گا۔

مصباح کے اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک یہ بات ہمیں منظورنہیں پی ایس ایل فرنچائزرز کا شکوہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا اوشیانا گروپ 1 کے مقابلوں 29 اور 30 نومبر کو رواں سال اسلام آباد میں شیڈول تھے لیکن پیر کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے مقابلوں کو پاکستان سے منتقل کر کے نیوٹرل مقام کے لیے تعین کے لیے پانچ دن کا وقت دیا تھا۔

Leave a reply