بھارتی وفد کا دورہ مدینہ منورہ،سوشل میڈیا صارفین کی سعودی حکام پر تنقید

0
262
simriti

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی یونین وزیر سمراتی ایرانی کی قیادت میں بھارتی وفد نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا ہے
سعودی حکام نے پہلی بار کسی غیر مسلم وفد کو خصوصی درخواست پر اس طرح مدینہ منورہ کا دورہ کروایا ہے، اس دورے کو لے کر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد نبوی کا دیدار کرنے والی وہ پہلی ہندو خاتون ہیں

سعودی وزارت حج کے زیر انتظام بین الاقوامی حج و عمرہ کانفرنس، نمائش پیر 8 جنوری سے جدہ کے سپرڈوم میں شروع ہوئی ہے جو 11 جنوری تک جاری رہے گی جس میں 80 سے زیادہ ملکوں کے وزرا اور عہدیدار شرکت کر رہے ہیں،اس کانفرنس کے پیش نظر بھارتی وزیر اقلیت سمرتی ایرانی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن اور دیگر اعلیٰ حکام سعودی عرب کے دو روزہ دورےپر ہیں.اس دورے کے دوران سعودی حکام نے پہلی بار بھارتی وفد کو مسجد نبویﷺ کا دورہ بھی کروایا، جس کی تصدیق خود سمرتی ایرانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختلف پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کی.

سمرتی ایرانی نے مدینہ منورہ کے دورے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ان کے وفد نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کا دورہ کیا، اس کے بعد احد پہاڑ اور مسجد قبا کی زیارت بھی کی ، سمرتی ایرانی نے ٹویٹر پر دورے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں،

واضح رہے کہ غیر مسلموں کو 2021 تک مدینے میں داخلے کی اجازت نہیں تھی جس کے بعد قوانین میں نرمی کے باعث وہ شہر کے وسط میں مسجد نبویﷺ کے اطراف تک جا سکتے ہیں

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صار امبر نے لکھا کہ سعودی تاریخ میں پہلی بار حکومتی دعوت نامے پر انڈیا سے آئے غیر مسلم وفد کو نا صرف غیر مسلموں کے داخلے کے لئے ممنوع مکہ و مدینہ میں اینٹری دی گئی،ماضی کے مشہور ڈرامے ساس بھی کبھی بہو تھی کی اداکارہ سمرتی تلسی ویرانی نے اپنے وفد کے ساتھ مدینہ منورہ کا دورہ کیا افسوس سعودی حکومت بھول گئی کہ حرم میں غیر مسلموں کا داخلہ منع ھے

ایک صارف صبا زاہد نے لکھا کہ یہ ہیں وہ انڈین اداکارہ اور لو ک سبھا کی کٹر ہندو جو مدینہ منورہ پہنچی ہیں اپنے ڈیلیگیشن کے ساتھ مدینہ منورہ کی ہاک زمیں پر ان لوگوں کو کیسے آنے دیا گیا ،ہم لوگ کیا تمام اسلامی ممالک سعودیہ سے سوال کریں گے؟وہ کیسے ان کو اجازت دے سکتے ہیں ۔۔؟کیا کسی مسلم ملک بشمول پاکستان اتنی غیرت ہے کہ سوال کرے

بھارتی وزیراعظم کی خواہشات کیا….امریکی اخبار نے بتا دیا

گجرات فسادات میں‌ ملوث ڈیڑھ سو انتہاپسند پکڑنے والے سابق بھارتی پولیس افسر کو عمر قید کی سزا

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

 عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی معافی کالعدم 

Leave a reply