بھارتی فوج میں پھوٹ پڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر نہیں لڑ سکتے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ دنیا اور خطے بدلتے ہوئے تیور دیکھ کر مودی کو موذی ایجنڈے سے باز آ جانا چاہئے لیکن شاید وہ بھارت کی بربادی کا تہیہ کر چکا ہے، بھارتی فوج پھٹ پڑی ہے،شدید دباؤ کا شکار ہے، دنیا کی کوئی بھی فوج ایک ڈسپلن کے اندر رہ کر کام کرتی ہے،حاضر سروس فوج کی زبان بند کر سکتے ہیں لیکن ریٹائرڈ کی زبان بند نہیں کر سکتے، فوجی آپس میں‌رابطے رہتے ہیں،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ٹاپ کے اخبار دی ہندو نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت کے سابق 144 افسروں نے خط لکھا ہے،بھارت کی ٹاپ لیڈر شپ کو لکھا گیا ہے کہ چینی فوج اتنی آگے کیسے آ گئی اور بھارتی فوج کو پتہ ہی نہیں چلا، ہماری انٹیلی جینس ایجنسیز کیا کر رہی تھیں وہ کیوں فیل ہو گئیں، اسکے لئے ٹائم مقرر کیا جائے انکوائری کا، تا کہ سب کو پتہ چلے کہ ایسا کیوں ہوا،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آسان الفاظ میں بتاتا ہوں کہ انکا اشارہ را اور اجیت دیول کی طرف ہے،ساتھ ہی ان افسروں کا کہنا ہے کہ بھارت ایک جگہ پر فیل نہیں ہوا بلکہ سیاسی ،سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ تینوں جگہ پر ناکام ہوا، انٹیلیجنس سسٹم کو تبدیل کیا جائے کیونکہ بھارت اب بھوٹان سمیت سب سے مار کھا رہا ہے یہ کوئی چھوٹے افسر نہیں جو بات کر رہے ہیں ان میں آرمی نیوی ،ایئر فورس کے افسر ہیں، سابق نیوی چیف بھی شامل ہیں، خط صدر، وزیراعظم اور تینوں سروسز چیف کو بھیجا گیا، واضح کیا کہ ہمارا کسی سیاسی تنظیم سے کوئی تعلق نہین ہم بطور فوج یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ جس طرح بھارت کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی، جس طرح ہم نے سرینڈر کیا اس سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے، جس طرح کرنل سمیت ہمارے 20 جوان مارے گئے اور ان تمام افسروں کا ماننا ہے کہ بھارت فیل ہو گیا، ایجنسیوں نے بروقت آگاہ نہیں کیا، انکا مطالبہ کیا ہے کہ را کو فوری طور پر ری پلیس کیا جائے یا اس میں اصلاحات لائی جائیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ان بھارتی افسروں نے سیاسی اشرافیہ کو بھی آڑے ہاتھوں میں لیا ہے،جو واقعہ ہونا تھا وہ ہو گیا لیکن جس طرح مودی اور ٹیم کی جانب سے بیان دیئے گئے ،مودی کچھ اور کہتے رہے، وزیرخارجہ کچھ اور کہتے رہے، اس کنفیوژن نے چائنہ کو موقع فراہم کیا کہ وہ دنیا کے سامنے اپنے اقدام کو صحیح ثابت کر سکے،ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی چائنہ کے ہاتھوں 1962 میں ہونے والی پٹائی کی رپورٹ بھی پبلک کی جائے تا کہ پتہ چلے کہ کس کی کیا کمزوری تھی، ان افسروں نے کہا کہ اب کے واقعہ کی انکوائری کی رپورٹ بھی جلدی پبلک ہونی چاہئے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہ ہو کہ گزشتہ دفعہ کی طرح اس رپورٹ کو بھی 57 سال کے سیکرٹ کرنا چاہئے، خط میں پاکستان اور چائنہ کا ذکر بھی کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ شورش زدہ علاقوں میں آرمی کو لگانا صحیح نہیں اب بھارت کو مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہو گا، اندرونی اور بیرونی شورش زدہ علاقوں کا نان ملٹری سلوشن کے ذریعے ٹھیک کیا جائے، وجہ بتا دیتا ہون کہ بھارتی فوج پریشان، ڈپریشن میں پھنسی ہوئی ہے، کشمیر سے لے کر ناگالینڈ میں شورش برپا ہے،ایک طرف پاکستان دوسری جانب چائنہ بھارت کو برباد کرنے کو تیار بیٹھا ہے، بھارت خوفزدہ ہے کہ پاکستان خاموش کیوں ہے، بھارتی جرنیلوں کے مطابق پاکستان چین کے ساتھ ملکر کچھ بڑا کرنے والا ہے، اب اگر ایک روپے والا اسلحہ بھارت کو دس ہزار میں بھی ملے تو وہ خریدنے کے لئے تیار ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اور سیکرٹری پیسوں کے بریف کیس لے کر جگہ جگہ اسلحہ لئنے پہنچے ہوئے ہیں، ان سابق فوجیوں نے مودی کو آئینہ دکھایا ہے کہ جتنا مرضی پیسہ لگا لو جتنا مرضی لوگوں کو دبا لو معاملے ایسے حل نہٰں ہونے، ٹیبل پر بیٹھنا ہو گا، بندوق سے کچھ نہٰں منوا سکتے اور اگر اس پالیسی کا نہ چھوڑا تو بھارت کو اندر سے نقصان ہونے والا ہے، یہ خبریں بھی ہیں کہ بھارت کے تینوں سروسز چیفس ایک سائیڈ پر ہیں اور بپن راوت کے خلاف ہیں اب اسکو گھر جانا ہو گا یا بھارتی آرمی چیف کو، اسکے اوپر ایک سمری بھی بھیج دی گئی ہے کہ ان میں سے کسی ایک کو فارغ کر دیا جائے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ را اس کی ناکامی کا سبب اجیت دیول کو سمجھتی ہے کہ اس نے ہمیں پاکستان اور افغانستان بارے لگائے رکھا لیکن چین کے حوالہ سے ورکنگ ہی نہیں کرنے دی گئی،اسووقت بھارت میں جس ادارے پر سب سے زیادہ تنیقد ہو رہی ہے وہ را ہے، راجناتھ پر بھی تنیقد ہو رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ اجیت دیول، راجناتھ، آرمی چیف میں سے کئی کی قربانی دینی پڑے گی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے اتنے خفیہ راز افشاں ہو چکے ہیں کہ بھارتی فوج کو فیس بک سمیت 89 موبائل ایپس کو موبائل سے ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے،ٹک ٹاک، انسٹا گرام کے ساتھ متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے،بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جو بھی حکم کی خلاف ورزی کرے گا اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، بھارتی فوج پر سائبر حملے شروع ہو چکے ہیں، بھارتی فوج ڈپریشن کا شکار ہے،چین سے مار کھائی،بھارتی سبکی ذلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کوئی بھارت کو آنکھیں دکھا رہا ہے، نیپال نے بھارتی میڈیا کی نشریات روک دی ہیں، بھارتی چینلز نے گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا تھا، نیپال کو بھی بھارتی میڈیا کے پرویگنڈے سے آگاہ ہو گیا ہے، پہلے تو مودی کی غلطیوں کی وجہ سے بھارت کے اندر آگ لگی تھی اب بھارت کی سرحدوں پر بھی بھارت کا گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے، بھارت کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ایسے ہیں کہ سب اس سے تنگ ہیں، بھارت میں گائے کی توپوجا کی جاتی ہے لیکن انسان جن میں مسلمان، سکھ ،عیسائی، دلت سب کو جانروں سے بھی کم تر تصور کیا جاتا ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عنقریب بھارت مزید تقسیم ہو گا وجہ برہمن سوچ ہو گی، اسکی بنیاد تو اسی دن پڑ گئی تھی جب مودی وزیراعظم بنا تھا

Leave a reply