انڈسٹری میں گالیاں کس نے دیں؟ میشا شفیع کی گواہ عفت عمر سے وکیل کی جرح،کیا ملا جواب؟

انڈسٹری میں گالیاں کس نے دیں؟ میشا شفیع کی گواہ عفت عمر سے وکیل کی جرح،کیا ملا جواب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی

عدالت میں میشا شفیع کے گواہ عفت عمر پر جرح شروع ہو گئی،علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے کبھی ڈاکٹر سے ذہنی توازن اپنا چیک کروایا ہے ۔عفت عمر نے جواب دیا کہ میں نے ذہنی توازن چیک کروایا ہے وہ ٹھیک ہے ۔علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ جب آپ نے ذہنی توازن چیک کروایا تو کوئی ڈاکٹر نے میڈیسن دی تھی ۔جس پر عفت عمر نے کہا کہ جی مجھے ڈاکٹر نے بلڈ پریشر اور ڈپریشن کی دوائی دی

علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپکو انڈسٹری میں گالیاں کس نے دی ہیں جس پر عفت عمر نے کہا کہ جی مجھے گالیاں ملی ہیں انڈسٹری سے۔ علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کوئی واقعہ یاد ہو جس میں سوسائٹی نے آپکو برا بھلا کہا ہو ۔،عفت عمر نے کہا کہ ایک چینل نے میرے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کیا تھا ۔جس میں کہا گیا کہ مین نے شوہر سے طلاق لے رہی ہوں کیونکہ میں اپنی بیٹی کی بہتر دیکھ بھال نہیں کرتی۔

عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے، مزید اپ ڈیٹ کے لئے باغی ٹی وی کے ساتھ رہیں

علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر

گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب

جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

 

جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر گزشتہ دوسال سے عدالت میں سماعت جاری ہے تاہم عفت عمر کے اس بیان پر کہ عدالت نے میشا کو بلایا ہی نہیں اگر انہیں بلایا تو ضرور آئیں گی کے بر عکس سچ تو یہ ہے کہ میشا عدالت کی جانب سے متعدد بارطلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

جبکہ حال ہی میں میشا شفیع کینیڈا سے پاکستان آئیں اور عدالت میں پیش ہونے کے بجائے لاہور اور کراچی کے دو میوزک اسٹوڈیوز میں گانے ریکارڈ کرواکر دو رز قبل واپس کینیڈا چلی روانہ ہوگئیں تھیں-

خواتین کے حقوق کی حامی اور میشا شفیع کو سچا ماننے والی اداکارہ عفت عمر کے میڈیا کے ساتھ دیئے گئے جھوٹے بیان کے برعکس لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر ہتک کیس میں27 اکتوبر کو اداکارہ کو گواہان سمیت کو طلب کیا تھا۔اس کے بعد سات نومبر14 نومبر16نومبر 23اور 30نومبر کو بھی ان کو سمن جاری کیے گئے مگر میشا شفیع پیش نہ ہوئیں۔ گلوکارہ نے پچھلے سال دسمبر میں عدالت میں آخری بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

 

Comments are closed.