بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے کشمیر کے متعلق عجیب بات کہہ دی
بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ جب جموں اور کشمیر کا نام لیا جاتا ہے اس سے مراد پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر اور گلگت بلتستاں ہوتا ہے. پاکستان نے کشمیر کے اس حصے پر قبضہ کر رکھا ہے.
بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھکی دی ہے کہ وہ کشمیر کے اندر حالات خراب نہ کرے ،اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتا پڑیں گے.
بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری
اس سے قبل بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ اس سےپہلے غلط ثابت ہوا.بھارتی آرمی چیف نے مبینہ طور پر 3 دہشتگرد کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا ،پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد، بھارت کودعویٰ ثابت کرنے کاچیلنج دیا تھا
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔ یاد رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ہائی کمیشن کو دعوت دی تھی۔