انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کے لیے عمر کی حد مقرر کردی گئی

انسٹاگرام میں نئے صارفین کے لئے عمر کی حد مقرر کردی گئی جس کا مقصد 13 سال سے کم عمر بچوں کو اس ایپ سے دور رکھنا ہےیہ اعلان انسٹاگرام کی طرف سے ایک سے ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا ہے کہ اب سے انسٹاگرام کے نئے صارفین کو اکاﺅنٹ بناتے ہوئے اپنی تاریخ پیدائش کا دراج کرنا ہوگی۔

کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

انسٹاگرام کے مطابق وہ صارفین کی تاریخ پیدائش کو ایپ میں صارفین کے لیے استعمال کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے گی۔بلاگ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضوابط کے مطابق اب انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے لیے عمر کی حد13 سال ہے اور 13 سال سے کم عمرلوگوں کو اس ایپ کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

انسٹاگرام کا کہنا تھا کہ تاریخ پیدائش کی معلومات کا تقاضا کم عمر بچوں کو انسٹاگرام کا حصہ بننے سے روکنے کے لیے کیا جارہا ہے جبکہ دیگر کم عمر نوجوانوں کو اپلیکشن میں زیادہ محفوظ اور ان کی عمر کے مطابق تجربہ فراہم کرنا ہے۔ کمپنی نے یہ واضح نہیں بتایا کے اگر کوئی صارف 13 سال سے کم عمر کا بتا کر اکاﺅنٹ بنالے گا تو وہ اس کو تھام کیسے روک گی۔انسٹاگرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

Comments are closed.