لاہور: داتا گنج بخش کے عرس پر مدعو کیے گئے مشائخ کے ساتھ اوقاف اہلکاروں کی بدتمیزی ،اطلاعات کے مطابق حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر آئے ہوئے مشائخ عظام سے محکمہ اوقاف کی انتظامیہ کی طرف سے بدتمیزی گئی اور مشائخ کو سٹج پر جانے سے روکا گیا ۔

ذرائع کے مطابق تمام مشائخ محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامے ان کو بھیجے گئے تھے ۔ جن میں دیوان احمد مسعود چشتی، پیر سید محمد حبےب عرفانی، خواجہ نصرالمحمود ،پیر شمیم صابر صابری، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، پیر علی حسین شاہ، پیر سید فرخ شاہ صابری، پیر عاصم سہروردی ، خواجہ محمد اکمل اویسیی اور دیگر شامل تھے ۔

جس پر مشاءخ نے نشست کا بائیکاٹ کرنا چاہ رہے تھے تو کچھ حضرات مشاءخ کے ساتھ آنے والے فوٹو گرافر کو گیٹ پر موجو د ملازمین نے کمرے میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔

واقعہ کے خلاف خواجہ نصرالمحمود اور پیر شمیم صابر صابری احتجاجاً واپس چلے گئے ۔ باقی مشاءخ نے موقع پر موجود زونل منیجر اوقاف سے احتجاج کیا مگر اس نے کوئی نوٹس نہ لیا ۔ مشاءخ عظام نے محکمہ اوقاف کی انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا ۔

Shares: