وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی انٹرنیٹ سروس بحال ہوگی. پی ٹی اے

0
32
Internet

وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی انٹرنیٹ سروس بحال ہوگی. پی ٹی اے

سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رہا کیے جانے کے حکم بعد عوام توقع کر رہے تھے کہ اب ملک میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس معمول پر آجائے گی۔ لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابطق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کو تا حال وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔ خیال رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا

دوسری جانب انٹرنیٹ بند ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے اور معاملات شدید ترین بحران کا شکار ہیں کیونکہ بہت سارے ایسے لوگ جن کا روزگار نیٹ سے وابسطہ ہے کیلئے کافی پریشانی پیدا ہوگئی ہے اور لوگوں نے درخواست کی ہے کہ انٹرنیٹ جلد از جلد بحال کیا جائے.

Leave a reply